Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 22, 2019

لالگنج لوک سبھا کانگریسی امیدوار کا حلقہ کا دورہ

اعظم گڑھ ۔اتر پردیش۔صدائے وقت/عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
لوک سبھا حلقہ لالگنج محفوظ  سے کانگریس امیدوار پنکج موہن سون کر  نے مختلف مواضعات کا دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام فرقہ پرستی ماب لنچنگ اور نفرت کی سیاست پسند کرنے والوں سے پوری طرح نجات چاہتی ہے اور امن و امان کے ساتھ سماج اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے۔جھوٹ اور فریب سے ملک کی امن پسندعوام تھک چکی ہے وہ سونے کی چڑیا اس ملک کو پھر سے دیکھنا  چاہتی ہے۔  انھوں نے  کانگریس کو ووٹ دے کر فرقہ پرست طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی اپیل کی۔
ان کے ہمراہ کافی تعداد میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی چھوڑ کر سینکڑوں کی تعداد میں لال گنج سے لوگ کانگریس میں شامل ہوئے ۔ موجودہ ایم ایل اے کے نمائندے محمد عارف اقبال کی قیادت میں بسہی اقبال پور بنار پور  بری ڈیہ کے بہت سے لوگوں نے  کانگریس میں شمولیت اختیار کی م ان کو خصوصی طور پر استقبالیہ دیا گیا ۔
اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی اقلیتی امور  لالگنج کے  صدر محمد طارق اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے  علاوہ لوگوں نے کانگریس کی رکنیت لی۔ کانگریسی امیدوار نے بہت سارے  نواضعات  کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سچیدانند وسیم احمد مدن موہن عتیق احمد خان سونو یادو۔محمد عارف اقبال  ارون کمار راجپھر شیلندر کمار پانڈے وغیرہ ساتھ رہے۔