Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

جونپور۔۔بی ایس پی سیکٹر انچارجوں کی میٹنگ۔

جون پور.  اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . 
لوک سبھا عام انتخاب کو لیکر بہوجن سماج پارٹی کے سیکٹر انچارجوں کی میٹنگ شہر کے ایک ہوٹل میں منگل کے روزمنعقد ہوئی۔کارکنان کی میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر زونل انچارج اندل رام نے شرکت کی۔
بطور مہمان خصوصی زونل انچارج اندل رام نے کہا کہ سابقہ انتخاب میں دونوں پارٹیوں کے ووٹوں کے تقسیم ہونے کی وجہ سے ہی فرقہ وارانہ حالات قائم کر بھاجپا کی حکومت عمل میں آئی تھی لیکن اس بار سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اتحاد کر ملک اور عوام کی دشمن پارٹی کے خلاف میدان میں آکر منھ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔انھوں نے انچارجوں سے اپیل کیا کہ وہ اپنی ٹیموں کے ساتھ علاقہ میں لوگوں کو بیدارکرنے کے ساتھ زیادہ تعداد میں پارٹی کے حق میں ووٹ دلانے کیلئے مہنت شروع کردیں۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے اتحاد سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار شیام سنگھ یادونے کہا کہ سیکٹر انچارج اپنے اپنے کارکنان کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ کرسابقہ حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے بارے میں بتاتے ہوئے اتحاد کے زریعے کرائے گئے کاموں اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں بتائے۔انھوں نے کہا کہ کارکنان کی پارٹی کی سب سے مضبوط ستون ہوتا ہے جس سے دم پر کوئی بھی لیڈر عوام کی رہنمائی کرتا ہے۔اس موقع پر رام چندر گوتم، امرجیت گوتم، سابق ضلع پنچایت صدر پربھاوتی پال، شیام بہادر پال، نگر پالیکا کے سابق چیئرمین دنیش ٹنڈن، سنجے یادو ایڈووکیٹ، سلیم خان سمیت 
دیگر لوگ موجودرہے۔