Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

جونپور۔۔۔فرار شاطر بدمعاش پولیس کی گرفت میں۔غیر قانونی اسلحہ بر آمد۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نمائندہ۔۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت چندوک تھانہ حلقہ کے مرخاانٹر کالج کے قریب سے پولیس نے کافی دنوں سے فرار چل رہے انعامی ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔پکڑے گئے ملزمان کو پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔


سی او کیراکت رام بھون یادو نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر چل رہے مہم کے تحت گزشتہ دیر شب مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مویشیوں کی چوری اور اسمگلنگ کے معاملے میں فرار چل رہے 20ہزار انعامی ملزمان مذکورہ انٹر کالج کے قریب موجود رہیں اور کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اوم نرائن سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ ماری کر دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان آوارہ مویشیوں سمیت گھروں کے باہر بندھے مویشیوں کو لاد کر اسمگلنگ کرنے کا کام کرتے ہیں۔پولیس کو دونوں کی کافی مہینوں سے تلاش تھی۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنام نام دھیریندر موریہ ولد بسنتو موریہ اور سونو جیسوال ولد سنیل جیسوال ساکن موضع دیوگاؤں تھانہ دیوگاؤں ضلع اعظم گڑھ بتایا۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔