Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 6, 2019

۔............تو بہتر نتائج ہوں گے۔!!!

تحریر/ عبد الحمید نعمانی / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
   اگر آپ مسلسل غلط کی صحیح مزاحمت کریں گے تو کچھ بہتر نتائج ضرور بر آمد ہوں گے، بات گھوم پھر کر پہنچ ہی جاتی ہے، گزشتہ چند برسوں سے سنگھ سے وابستہ کچھ ادارے باقاعدہ اردو اخبارات کا جائزہ پیش کرتے ہیں اور اردو اخبار بھی نکال رہے ہیں، اس لیے یہ سوچنا صحیح نہیں ہے کہ اردو میں لکھنے بولنے سے کیا فائدہ؟ ہم یہ مسلسل لکھ بول رہے تھے کہ اپنے مخالف کو ملک مخالف قرار دینا غلط اور فاشزم ہے، دیگر افراد بھی یہ کہہ رہے تھے، ہم نے چند دنوں پہلے ایک آرٹیکل، رام، راشٹر واد اور روٹی کے نام پر سیاست کے عنوان سے لکھا تھا، جو جمعرات کے روزنامہ انقلاب میں شائع ہوا، اگر آپ سنجیدگی اور حقائق کی بنیاد پر بات کریں گے تو مخالف اور دشمن بھی کچھ نہ کچھ سچ کو مانے گا، اب جو لال کرشن آڈوانی( ایڈوانی اور اڈوانی دونوں املا غلط ہے) نے کہا ہے کہ بی جے پی نے کبھی اپنے سیاسی مخالفین کو ملک مخالف اور قوم دشمن قرار نہیں دیا ہے، اس تبصرے نے سنگھ اور بی جے پی کی موجودہ قیادت کی مہم کے غبارے کی ہوا نکال دی ہے، آڈوانی جی کا تبصرہ بہت اہم ہے، یہ سوال بھی قابل توجہ ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا،؟ ظاہر ہے کہ آڈوانی جی تک اختلاف کرنے والوں کی باتیں پہنچی ہوں گی، ان کے تبصرے سے ایک دن پہلے ڈاکٹر محمد منظور عالم صاحب کے ساتھ کئی حضرات، جون دیال، بی وی راوت، راقم سطور نے بھی ایک پریس کانفرنس میں، اس مسئلے کو اٹھایا تھا کہ کسی فرد یا پارٹی سے اختلاف کو ملک مخالف کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ آڈوانی کے تبصرے میں سچ کو تسلیم کیا گیا ہے یہ بڑی بات ہے، لیکن ابھی یہ اعتراف کرنا باقی ہے کہ بابری مسجد، رام مندر کے مسئلے کو سیاسی انتخابی منشور کا حصہ بنانا غلط تھا، اس کے لیے بنیادی طور پر آڈوانی صاحب ذمےدار ہیں، واجپائی جی تو چلے گئے، گزشتہ دنوں ہم نے آڈوانی جی کی 4/کتابوں کے ساتھ، پینگوئن کی شائع کتاب، India, Patrick French, کو ملا کر مطالعہ کیا تو کئی چیزیں سامنے آئیں"، بھارت ایک تصویر "قابل مطالعہ کتاب ہے، آڈوانی جی کا یہ احساس صحیح ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے، لیکن ان کو یہ کہنا چاہیے کہ ہم نے کچھ غلط بھی کیا ہے، اس سے تصویر، پوری طرح سامنے آ جائے گی،
_______________
6/4/2019 عبدالحمید نعمانی،