Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2019

"ادریسی" ایک عظیم جغرافیہ داں!!!!

* ادریسی *(ایک عظیم جغرافیہ داں) / صدائے وقت/ ماخوذ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جب نام مسلم اسپین کا لیا جائے تو علوم وفنون کی طرف ذہن کا جانا لازمی ہے، اسی سر زمین پر بمقام "سیتہ" "493ھ بمطابق 1099ء "میں ایک عظیم جغرافیہ داں نے بھی جنم لیا، جس کا نام "ابو عبد اللہ الشریف محمد بن محمد الادریسی "تھا، علوم فنون کے ماحول میں آنکھیں کھولنے والا یہ شخص ابتدائی اور اعلی تعلیم حاصل کر کے مطالعہ میں مشغول ہو گیا،" الادریسی" کو علم جغرافیہ میں دلچسپی تھی، چنا نچہ اس نے اپنی تحقیق جاری رکھی، اور پھر آگے چل کر یہ پہلا ایسا شخص بنا، جس نے زمین کی بناوٹ اور اس کے حصے معلوم کئے، زمین کی طبعی حالات ،مو سم پیداوار، آب وہوا ان سب باتوں کی تحقیق کی، اس نے دنیا کا نقشہ بنایا اور اس میں مختلف ممالک کو دکھایا، اس میں مقامات کے ساتھ ساتھ دریا، پہاڑ، میدان جھیلیں، جنگلات غرض سب حصے بنائے، اس نے بحری نقشے بھی تیار کئے، گرچہ اس وقت عرب جہازراں (پائلٹ) پوری دنیا پر چھائے ہوئے تھے لیکن علمی حیثیت سے جس نے کام کیا، اور جملہ معلومات کو مرتب کیا، وہ "ادریسی ہی تھا، اس نے دریائے نیل کا صحیح منبع دریافت کیا، اور بتایا کہ دریائے نیل کہاں سے نکلتا ہے، ادریسی نے اپنے جدت پسند اوراعلی دماغ سے دنیا کا ایک ماڈل بنایا، یہ گول ماڈل چاندی کا بنا ہوا تھا،
اس نے "علم جغرافیہ "پر ایک جامع کتاب لکھی، جس میں اس نے اپنی جملہ تحقیقات کو پیش کیا، جس کانام"نزھۃ المشتاق فی احتراق الافاق "ہے، یہ کتاب علم جغرافیہ پر دنیا کی پہلی کتاب ہے، اسکی دوسری کتاب"روضۃ الانس ونزھۃ النفس "ہے، ادریسی کی کتب اور اس کے بنائے ہوئے نقشے تین صدیوں تک یورپ میں بنیاد بنے رہے، اہل یورپ نے اس کی کتب اور اس کے نقشے سے بہت کچھ سیکھا، آج بھی  ادریسی کے  ماڈل سسلی کے میوزیم میں موجود ہیں، ادریسی کا انتقال 1164ء میں 65سال کی عمر میں ہوا،