Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 5, 2019

سیاسی پارٹیوں کے ایجنڈے سے مسلمان جمع غائب!!

از/زین شمسی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اس بار کے الیکشن میں ہر سیاسی پارٹی کے ایجنڈے سے مسلمان جمع غائب ہیں۔مسلمانوں کو کسی پارٹی نے نہ ہی پچکارا ہے اور نہ ہی ان سے کسی طرح کے وعدے شعدے کئے ہیں۔ مسلمانوں نے بھی اپنی تشویشات ، خدشات اور مفادات کا مطالبہ کسی پارٹی کے روبرو کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ شاید ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملک کے انتخاب میں مسلمان صرف ایک ووٹر ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں گویا  اس بار کا الیکشن مسلمانوں کے لئے بیگانے شادی میں عبداللہ دیوانے جیسا ہے۔
جب الیکشن کے دوران مسلمانوں کی بات نہیں ہو رہی ہے تو الیکشن کے بعد کیا خاک ہوگی ؟
پارٹیوں کو لگا کہ جیسے ہی ہم مسلمانوں کی بات کریں گے  ملک کے  ہندو عوام بی جے پی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں  گے۔ پارٹیوں کو یہ نہیں معلوم کہ بھارت میں مسلمانوں کی لڑائی ہندو عوام نے ہی لڑی ہے۔ دراصل  بی جے پی کے ساتھ ساتھ  ملک کے نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے بھی سوچ رکھا ہے کہ لوک سبھا میں مسلمانوں کی نمائندگی کو کم سے کم کیا جائے۔
وہ یہ نہیں دیکھ پا رہے ہیں کہ لوک سبھا میں مسلمانوں کی تعداد جیسے جیسے کم ہو رہی ہے ، بی جے پی کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایک اور ایجنڈا کسی بھی پارٹی کے  لسٹ میں نہیں ہے اور وہ ہے ای وی ایم کا۔
اس لئے الیکشن کے بعد جب بھی کوئی پارٹی یا امیدوار اپنی شکست کا ٹھیکرا مسلمانوں یا ای وی ایم  پر پھوڑتا نظر آئے اسے جوتے سے مارا جائے۔