Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

ملک کے وزیر اعظم سے ادا کار اکشئے کمار کے ایک "غیر سیاسی " انٹرویو کی کچھ جھلکیاں۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ماخوذ/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
فلمی دنیا کے معروف اداکار اکشے کمار  نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک 'غیر سیاسی' انٹرویو کیا جس میں اکشے نے ان سے بڑے ہی معصومانہ سوال کیے جیسے کہ وہ آم کھاتے ہیں یا نہیں اور اگر کھاتے ہیں تو کاٹ کر یا گھٹلی کے ساتھ۔

جواب میں مودی جی نے بھی بڑے بھولے انداز میں کہا کہ آم انھیں بہت پسند ہیں اور انھوں نے خوب آم کھائے ہیں کیونکہ ملک کے کسان بڑے دل والے ہیں اور اپنے باغ یا کھیتوں سے کھانے کا سامان مفت ہی دے دیا کرتے تھے۔
معلوم نہیں یہاں مودی جی نے بیچارے کسانوں کا ذکر کیوں کیا جو پچھلے پانچ سال میں مالی بدحالی کے سبب خود کشیوں پر مجبور ہو گئے تھے اور جو اپنے چھوٹے چھوٹے مطالبات منوانے کے لیے دلی کے جنتر منتر علاقے میں اپنے مردہ ساتھیوں کی کھوپڑیوں میں اپنا پیشاب پی کر احتجاج کرتے رہے ۔
مودی جی نے کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کو اپنا دوست بتایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ جب بی جے پی کے سینئیر رہنما مسلمانوں کو انڈیا سے نکال باہر کرنے کی دھمکی دیتے ہیں تو وہ خاموش کیوں رہتے ہیں۔
مودی جی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی بات بھی کی کہ وہ انکے لیے اکثر بنگالی مٹھائی بھیجتی ہیں لیکن اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ انڈیا کی ریاست آسام میں چالیس لاکھ مسلمانوں کو غیر ملکی بتا کر بنگلہ دیش دھکیلنے کی بات کو انکی پارٹی انتخابی موضوع کیوں بناتی ہے۔