Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 21, 2019

پانچ شاطر بدمعاش پولیس کی گرفت میں۔

جون پور  اتپردیش۔(نمائندہ )
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت کھٹہن پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع سمیت کئی اضلاع میں لوٹ، جانوروں کی اسمگلنگ سمیت مختلف سنگین جرائم میں شامل پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کر کیا۔ 

پولیس نے ان کے پاس سے چوری کی پک اپ گاڑی، غیر قانونی طمنچہ، زندہ کارتوس برآمد کیا۔
اس ضمن میں سی او شاہ گنج اکے شریواستو نے بتایا کہ تھانہ انچارج درگیشور مشرا کو مخبر سے اطلاع ملی کہ پٹی نریندرپور راستے پر ہونڈا ایجنسی کے قریب ایک پک اپ گاڑی جس پر تین بھینس اور ایک گائے لادکر کڑی کی گئی ہے پانچ اسمگلرموجود ہیں۔ تھانہ انچارج نے شب انسپکٹر نقی حیدر رضوی اور ہمرائیوں کو ساتھ لے کر محاصرے کر گاڑی سمیت پانچوں اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے دو دیشی طمنچہ، چار زندہ کارتوس کے ساتھ گاڑی پر لدی تین بھینس اور ایک گائے برآمد کیا۔سبھی ملزمان کو تھانے لایا گیا جہاں ان کی شناخت اسی تھانہ حلقہ کے مخدوم پور گاؤں رہائشی گینگ لیڈر رویندر ورما ولد سبھاپتی، رویندر عرف رنکو گوڑ ولد رہائشی بھیوا، امرجیت ورما ولد راج منی رہائشی مخدوم پور، شاداب ولد الیاس رہائشی دھمور اور سگرامؤ تھانہ حلقہ کے ملوپور گاؤں رہائشی صدام قریشی ولد مصطفی کے طور پر کی گئی۔پولیس نے جب ان کا جرائم ریکارڈ تلاشا تو پانچوں ضلع کے کئی تھانو سمیت سلطان پور، پرتاپ گڑھ، بھدوہی، اعظم گڑھ ضلع میں چوری، لوٹ، گؤ کشی ایکٹ، قتل کی کوشش، گینگسٹر، فریب دہی اور مارپیٹ سمیت کئی سنگین معاملے میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔