Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 21, 2019

جونپور۔موٹر سائیکل کو لیکر جانے پر تنازعہ و مارپیٹ۔واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ کے ڈوبھی وارڈ میں دو فریق کے درمیان ہفتہ کی دیر شب بارات میں رقص کے دوران موٹر سائیکل لے کر جانے کے تنازعہ کو لے کر مارپیٹ ہو گئی۔ مارپیٹ ہوتے ہی معاملے نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا اور ماحول کشیدہ ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کو موقع پر بلالیا۔دیر شب معاملے میں ضلع مجسٹریٹ،پولیس سپرٹنڈنٹ نے زخمیوں سے ملاقات کر کاروائی کی یقین دہانی کرایا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ایک درجن کے زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے 12لوگوں کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ رہائشی راجیش یادو کی بیٹی کی شادی تھی جس میں اعظم گڑھ ضلع کے پھولپور تھانہ حلقہ کے ڈاری ڈیہہ گاؤں سے بارات آئی تھی۔بتاتے ہیں کہ دیر شب بارات میں شامل لوگ ڈی جے کی دھن پر رقص کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے تبھی محلہ رہائشی ایک نوجوان موٹرسائیکل سے پہنچ گیا اور بارات کے درمیان سے ہی موٹرسائیکل لے جانے لگا جس کو لیکر دونوں فریق کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔الزام ہے کہ موٹرسائیکل سوار محلہ کے درجنوں لوگوں کے ساتھ آگے بارات کو روک کر حملہ کر دیا جس سے درجنوں باراتی زخمی ہو گئے۔مارپیٹ ہوتے ہی پورے محلہ میں افراتفری مچ گئی اور دونوں فریق کے درمیان کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی مقامی پولیس نے حالات دیکھ اعلی افسران کو اطلاع دیتے ہوئے سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کو بلا لیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش ورما اور سی او شاہ گنج اجے شریواستو موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل لوگوں کو سمجھانے لگے۔ادھر دیر شب ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری و پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری نے زخمیوں کا حال لیتے ہوئے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لوگوں کو سمجھایا۔دیر شب پولیس نے معاملے میں راجیش یادو کی تحریر پر 16نامزد اور نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے 12لوگوں کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔