Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 21, 2019

جونپور۔۔معروف تاجر کے گھر پر حملہ ۔۔فائرنگ و کار کو پہنچایا نقصان۔

جون پور اتر پردیش (نامہ نگار)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ پٹھان ٹولہ میں شہر کے معروف کاروباری کے گھر گزشتہ شب پہنچے نقاب پوش دو بدمعاشوں نے حملہ کر کار کو نقصان پہنچاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔بیوپاری کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع سے ایک کھالی کارتوس برآمد کرتے ہوئے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ رہائشی اظہرالدین ولد معین الدین شہر میں کئی فرم کے مالک ہیں۔وہ گزشتہ روز اپنے کنبہ کے دیگر ممبران کے ساتھ گھر کے باہری کمرے میں بیٹھ کر بات کر رہے تھے کہ اسی درمیان موٹرسائیکل سوار نقاب پوش دو بدمعاشوں نے باہر کھڑی کار پر حملہ کرتے ہوئے شیشے توڑ کر نقصان پہنچانے کے بعد دروازہ کھلوانے کی کوشش کرنے لگے۔بیوپاری نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو بدمعاشوں نے اسلحہ نکال لیا جس پر بیوپاری نے دروازہ بند کر شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر آنے لگے تو بدمعاش ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرارہوتے ہی متاثر نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے موقع سے ایک کھالی کارتوس برآمد کیا۔پولیس نے بیوپاری کی تحریر پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی۔