Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 21, 2019

جونپورضلع کے مختلف مقامات پر شب براُت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

جونپور ۔۔اتر پردیش۔(نامہ نگار) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ضلع کے اکثر و بیشتر مقامات  پرپîپ شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گیئ۔ اس دوران فرزندان توحید نے مساجدوں، خانقاہوں کے علاوہ امام بارگاہوں میں چراغاں کر نے کے علاوہ قبرستانوں پر شمع روشن کرپوری رات عبادت میں گزار تے ہو ئے اپنے لئے بارہ گاہ رب العزت سے دعا کیا تو وہیں اپنوں کی مغفرت کے علاوہ ملک میں امن و سلامتی کے لئے دعا کیا۔ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کے لوگ مستعید رہے کہیں سے کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں رہی۔ شیعہ فرقہ کے لو گوں نے اپنے اپنے عریضے دریا کے حوالے کر تے ہو ئے 
نذر نیاز کیا۔

شہر کی تاریخی مساجد جس میں شیر والی مسجد،شاہی پل،اٹالہ مسجد، بڑی مسجد صدر امام بارگاہ، کلو امام بار گاہ، سپاہ،نواب یوسف روڈ، چہارسو چوراہا جیسی دیگر مساجد میں لو گ رات بھی عبادت کر تے رہے۔شہر کے علاوہ دیہی علاقوں شاہ گنج، کیراکت، منڈیاہوں، کھیتا سرا ئے، مچھلی شہر قصبہ کے علاوہ دیہی علاقوں میں لوگوں نے مساجد وغیرہ کو چراغاں کیا تو گھروں میں پکو ان بھی بنا ئے گئے۔شب برات کے روز معمر لوگوں کے علاوہ نوجوان و بچے رات بھر عبادت میں مشغول رہے۔

اس ضمن میں مو لاناوسیم احمد شیروا نی استاذ جامعہ حسینیہ لا ل دروازہ نے کہا کہ اس رات میں گنہگاروں کو کثرت سے معاف کیا جاتا ہے اور اللہ تعالی آسمان دنیا کی تجلی فر ماتے ہیں اور یہ اعلان کر تے ہیں کہ ہے کوئی مغفرت طلب کر نے والا تاکہ میں اس کی مغفرت کر وں۔ہے کو ئی روزی چاہنے والا ہے کو ئی سو ئے مصیبت دور کر انے کا خواہش مند تاکہ میں اس کی مصیبت دور کر سکوں۔اور یہ اعلان غروب اٖتاب سے لے طلوع آفتا ب تک ہو تا رہتا ہے۔انھو ں نے کہا کہ شب برات میں بخشش مانگنے والوں کی بخشش ہو تی ہے۔سوا ئے اس کو جوکینہ رکھتا ہو، شرک کر نے والے رشتہ توڑنے والے والدین کی نافر مانی کر نے والے شراب پینے والوں کے۔اس رات کو عبادتوں کے ساتھ گزارنا مستحب ہے۔وہیں شیعہ مسلمانوں کے مطابق شب برات کے روز ہی امام مہندی کی پیدائش ہو ئی ہے، اس سلسلہ میں شیعہ جامع مسجد کے علاوہ نواب باغ، کسیری بازار خصو صی اعمال و دعائیں کی گئیں۔اسی سلسلے میں امام زمانہ فاؤنڈیشن میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت کشتی پر جشن امام زمانہ روایتی طریقے سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر شاعروں نے گومتی ندی کے صدر امام باڑہ گھاٹ پر پوری رات امام زمانہ کی مدح خوانی کی۔ شیعہ عالم دین کی قیادت میں لوگو نے دعائے عریضہ پڑھی اور اپنے عریضے دریا کے حوالے کئے۔ جس کے بعد نذرکا اہتمام ہوا اور لوگو نے ملک کے امن چین کے لئے دعائے مانگی۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مسلم عالم دین مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا کہ امام کی ولادت کی رات میں اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہئے اور زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں گزارنا چاہئے۔ بارہویں امام آج بھی زندہ ہیں اور پردہ غیب میں ہیں جب اللہ کا حکم ہوگا تو وہ ظاہر ہوں گے اور ساری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کیا کہ امام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں امن، سلامتی اور بھائی چارہ قائم کرے۔ آخر میں مولانا نے دعائے عریضہ پڑھاکر منتوں بھرا پیغام دریا کے حوالے کیا۔ اس موقع پر افسر حسین انمول، پربھاش موریا، نجمل حسن نجمی، اصغر حسین زیدی، فیصل حسن تبریز، حسنین قمر دیپو، منا موریا، علی حیدر، شاہد، طالب زیدی، سہراب انصاری وغیرہ لوگ موجود رہے۔