Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 10, 2019

جونپور۔۔۔ٹریفک پولیس نے کیا ای چالان کا نفاذ / ای چالان کے ذریعہ جرمانہ وصول ہوگا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کی پولیس ٹریفک سے متعلق کاموں کے عمل کے لئے تکنیکی نظام نافذ کرڈیجیٹل کی طرف قدم بڑھا لیاہے۔ سابقہ میں کئی مختلف علاقوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے بعد ای چالان کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے تیاریاں اب مکمل ہوگئی ہے اور بدھ کے روز پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری نے ای چالان کا آغاز شہر کے جیسیج چوراہے پر ای چالان کر کیا۔
اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ اتر پردیش پولیس کی جانب سے ایک ای چالان ایپ تیار کیا ہے۔ اس ایپ کو انٹرنیٹ کے زریعے ہینڈل کردہ ڈیوائس سے منسلک کرکے موٹر گاڑی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سے موقع پر ہی ای چالان کاٹ دیا جائے گا۔ای چالان کٹنے کے بعد موقع پر جرمانہ نہیں جمع کرنے پر گاڑی کے کاغذات کو قبضہ میں لیکرعمل سے چالان کیا جائے گا۔ اس نظام سے محکمہ کو ای چالان کے ذریعہ اکاؤنٹنگ میں مدد ملے گا۔  ڈیوائس مشین کے ساتھ ای چالان رجسٹرڈ کرنے کے بعد یہ پتہ چل جائے گا کہ اس گاڑی پر کتنی بار چالان ہوا ہے،ساتھ ہی رجسٹریشن نمبر درج کرتے ہی مالک کی مکمل تفصیلات ا سکرین پر آ جائے گی۔