Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 11, 2019

سلطان پور لوک سبھا انتخاب۔۔۔۔12 مئی بروز اتوار ، حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا سراج ہاشمی۔

حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں!! مولاناسراج ہاشمی۔مدیرصداۓوقت*
______________________
٢٠١٩۔لوک سبھا انتخابات  کئی اعتبار سے نہایت اہم ہے
ہر طرف سے ایک دوسرے کو غلط اور اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے لئےفرقہ پرست لیڈروں نےحلف اٹھا رکھا ہے
اگر چہ ملک میں ضابطہٕ اخلاق نافذ ہے لیکن جب سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوا ہے تبھی سے ضابطہ کی خلاف ورزی شروع 
ہوچکی ہے

مولانا سراج ہاشمی

پانچ مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے ١٩مٸ کوآخری مرحلےکی ووٹنگ ہوگی اوت ٢٣مٸ کو نتیجہ کا اعلان ہونا ہے
کل ٦مٸ ٢٠١٩کوسلطانپورپارلیمانی حلقےکی ووٹنگ ہوگی!
سلطانپورکا علاقہ کئی اعتبار سے معروف اورحساس ہے
یہاں تقریبا 18 لاکھ سےزاٸد افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے
جن میں 69 فیصد ہندو اور 29 فیصد مسلم رائے دہندگان اپنےووٹوں سے پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کریں گے
سلطانپور سیٹ اس وقت بی جے پی کے قبضے میں ہے
2014 ء پارلمیانی انتخاب میں بی جے پی کےورون گاندھی نے بی۔ایس۔پی کےپون کمارپانڈے  کو شکشت دے کر یہ سیٹ اپنے نام کرلی تھی!
اس باربی۔جے۔پی ۔نےمینکاگاندھی پربھروسہ جتایااس لۓیہاں سےورون کوہٹاکرپیلی بھیت بھیج دیاگیااورسلطانپورسےان کی ماں مینکاسنجےگاندھی قسمت آزماٸ کررہی ہیں!
سلطانپورپارلیمانی حلقےمیں 23فیصددلت۔29فیصدمسلمان۔2فیصدسکھ اورعیساٸ۔9فیصدیادو۔9فیصدٹھاکر۔13فیصدبرہمن ہیں۔
دلت،مسلمان۔ٹھاکراوریادوکی اکثریت مہاگٹھ بندھن کےساتھ ہے،سونوسنگھ محاذکےامیدوارہیں۔گانگریس نےراجیہ سبھاکےممبرڈاکٹرسنجےسنگھ کومیدان میں اتاراہےجواپنی بیوی امیتاسنگھ اورشاعرعمران پرتاپگڈھی کےساتھ مسلم علاقوں میں شعروشاعری کی بزم سجاکراپنی طرف ماٸل کرنےکی کوشس میں لگےہوۓہیں۔
راحت اندوری نے ٹھیک کہا ہے
اپنا خالق اپنا رازق افضل ہے
آتی جاتی سرکاروں سے کیالینا
مگر ہاں! کسی کی حکومت سے اگر ذاتی یا سماجی نقصان ہو تو بہت فرق پڑتا اور پڑے گا اگر کسی کے اقتدار میں آنے سے مذہبی خسارے ہیں تو ہمیں اس پر غور کرنا پڑے گا
ہمیں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا پڑے گا  ہمیں سماج میں بیداری مہم چلانی پڑے گی
ان کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہوگا جو آپ کے شرعی قوانین پر حملہ آور ہیں 
ہمیں اپنے حق کا استعمال صرف اپنے ذاتی فائدے کے لئے نہیں بلکہ  آج آپ اپنے وجود کے لئے اپنی شناخت کے لئے، اپنے مذہبی عقائد وشعار کے تحفظ کے لئے آپ شرعی قوانین پر دخل اندازی کو روکنے کے لئے ہم اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے
اگر آج آپ اس حق کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ یہ حق آئندہ آپ کو حاصل نہ ہو
اگر آپ ووٹ کی طاقت کو پہچان کر ووٹ نہیں ڈالتے ہیں
تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ کا  سیاسی ، سماجی ، ملکی ، وقومی  وجود خطرےمیں  پڑ جائے ابھی سوچنا ہے وقت گزرجانے کے بعد سوچنے سے افسوس کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آتا
ایمان کا سب اونچا درجہ یہ ہے کہ کسی ظالم یا مجرم کو اپنے ہاتھوں سے ظلم یا جرم کے ارتکاب سے  روکنا ہے اسی طرح  آپ اپنی  انگلی سے ووٹ کر کے ظالم کو روکیں گے تو یہ فضیلت آپ کو حاصل ہو سکتی ہے
کل 12مٸ کو سلطانپور سیٹ پر ووٹنگ ہونی ہے ہمیں ووٹ کرنا ہے تو کرنا ہے
انشاء اللہ
آج اگر آپ ووٹ کرتے ہیں تو کل آپ کی جیت پر آپ کو مسرت ہوگی خوشی کا احساس ہوگا
اور ہار پر افسوس!
لیکن اگر آپ ووٹ نہیں کرتے ہیں تو نہ آپ کو خوش ہونے کا حق ہے اور نہ ہی افسوس کا
اس لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں  اور کرائیں بھی
نہ سمجھوگے تو مٹ جاؤگے ائے ہندوستاں والوں
تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں