Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 1, 2019

برج کورس میں آن لائن فارم،،،اے ایم یو میں داخلہ کا موقع،،آخری تاریخ 15 مئی۔مدرسوں سے فارغین کے لئیے۔!!

برج کورس میں آن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ15مئی2019۔
فارغین مدارس کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ کا سنہری موقع ۔
مسلم یونیورسٹی / علیگڑھ۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اب وہ دن گئے جب یہ سمجھاجاتاتھاکہ مدارس کے فارغین دنیاکے اسٹیج پر کلیدی رول انجام نہیں دے سکتے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں برج کورس کاتجربہ ایک نئے تعلیمی نظام کی نویدجانفزابن کرسامنے آیاہے۔چھ سال پہلے قائم ہونے والے برج کورس نے کامیابیوں کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کوجنم دیاہے۔

دیوبند،ندوہ،فلاح،اصلاح،اشرفیہ،عارفیہ،جمداشاہی،جامعۃ الصالحات اورجامعۃ البنات وغیرہ کے فارغ طلبہ وطالبات جدیددانشگاہوں کے ان کورسوں میں زیرتعلیم ہیں کہ آپ کوحیرت ہوگی۔برج کورس کے فارغین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز،علی گڑھ،ملاپورم اورمرشدآبادمیں قانون کی اعلی تعلیم میں منہمک ہیں۔اس کورس کے ذریعہ علما وعالمات کی ایک بڑی تعدادانگریزی زبان وادب کے شعبوں میں پہنچی ہے۔BSW،ہوٹل مینیجمنٹ،بزنس مینیجمنٹ،معاشیات اوردیگرسماجی علوم میں برج کورس کے فارغین اپنی سبقت کے جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں۔اسپانی،فرانسیسی اوردوسری زبانیں جہاں روزگارکے بے پناہ امکانات ہیں یہ شعبے بھی ہمار ے فارغین سے پٹے پڑے ہیں۔ماہرین اس تعلیمی تجربہ پرحیران ہیں اوریونیسکوسنجیدگی سے اس کا مطالعہ کرہی ہے۔ اورمغرب کی بعض جامعات میں برج کورس تحقیقی مطالعہ کا موضوع ہے۔
اس یک سالہ کورس کی فیس بہت کم رکھی گئی ہے۔کئی سالوں سے کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ طلبہ کے لیے شیروانی اورطالبات کے لیے عبایایااسکارف فراہم کیاجاتاہے۔ برج کورس کے فارغین کو+2کے مساوی سرٹیفیکیٹ سے نوازاجاتاہے۔
داخلے کے لیے ضروری تعلیمی استعداد: نوفارغ شدہ علماء، جنھوں نے کسی بھی حکومتی بورڈ سے عا لمیت پاس کیا ہو اور ساتھ میں اس بات کا ثبوت ہو کہ انھوں نے کسی بھی مدرسہ سے عا لمیت کا کورس باقاعدہ مکمل کرلیا ہے، یا یونیورسٹی کے ذریعہ منظور شدہ مدرسہ سے عا لمیت/ فضیلت کی سند حاصل کی ہوداخلہ کا فارم بھرسکتے ہیں۔ امیدوار کی عمر23 سال سے زیادہ نہ ہو۔ داخلہ کل ہند سطح کے مقابلہ جاتی تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ خواہشمند طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ
https://dt.amucontrollerexams.com/oaps/user پرجاکر آن لائن فارم ُپر کرسکتے ہیں۔
آئن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ 15مئی2019ہے اورمقابلہ جاتی تحریری امتحان14 جون2019کوہوگا
امیدواران اپنے ہال ٹکٹ تاریخ امتحان سے دوروز قبل دفتربرج کورس سے بنفس نفیس حاصل کرسکتے ہیں