Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 11, 2019

مدرس ڈے 2019۔۔۔12 مئی کو منایا جا رہا ہے۔

12 مئی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
یوم ماں ، ماں کا عالمی دن، مدرس ڈے۔۔دنیا کے بیشتر ملکوں میں منایا جاتا ہے۔۔۔مگر کئی ملکوں میں الگ الگ تاریخوں اور اوقات میں مناتے ہیں۔

یوں تو ماں کی اہمیت ہمیشہ رہتی ہے مگر اس دن کو منانے کا مقصد اپنی ماں کو یاد کرنا، ان کی عزت افزائی کرنا ، ان کی اہمیت کا احساس کرنا اور ان کو خوشی دینا ہے۔در اصل یہ مغربی ممالک کی ایجاد ہے جسکو بر صغیر میں بھی سیلیبریٹ کرتے ہیں مگر عرب ممالک میں اس کا کوئی تصور نہیں ہے ۔۔(مغربی ممالک کے مقیم افراد کو چھوڑ کر)۔
امریکہ ، انڈ وپاک و دیگر ممالک میں اس کو ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو مناتے ہیں۔اس لحاظ سے اس بار مدرس ڈے 12 مئی کو سیلیبریٹ کیا جائے گا۔
اس کی  مختصر سی تاریخ یہ ہے کہ امریکہ کے صدر ووڈرو ولسن نے 1914 میں ایک قانون پاس کیا جس کے مطابق مدرس ڈے مئی کے مہینہ کے دوسرے اتوار کو منایا جائے گا ۔۔دراصل مدرس ڈے کی شروعات امریکہ سے ہوئی ۔کہا جاتا ہے کہ امریکہ میں ایک " اینا جاروِس" ایک خاتون تھی وہ اپنی ماں کو بہت پیار کرتی تھی  اسی وجہ سے اس نے شادی بھی نہیں کی اور اپنی فیملی کا کوئی تصور نہیں کیا ۔اس کی ماں کی موت کے بعد اس نے یہ دن منانا شروع کیا۔

ایک دوسری روایت یہ ہے کہ برطانیہ و دیگر یوروپی ممالک میں ماں کو عزت دینے کے لئیے ایک مخصوص سنڈے رکھا گیا جسکو " مادرنگ سنڈے" کا نام دیا گیا ۔اس دن کیتھولک مسیحی " ورجن میری" (کنواری مریم) اور مادر چرچ کے احترام میں ایک فیسٹیول مناتے ہیں ۔۔یہ مئی کے بجائے دوسرے مہینوں میں کیتھولک کیلنڈر کے مطابق منایا جاتا ہے۔۔اسی لئیے امریکہ ، ایشیا اور یوروپی ممالک میں اس کا انعقاد مختلف اوقات میں ہوتا ہے۔