Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 12, 2019

پارلیمانی الیکشن 2019۔۔۔6 ویں مرحلے کے لئیے ووٹنگ جاری۔

صدائے وقت/ 12 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پارلیمانی الیکشن کے 6 ویں مرحلے میں ووٹنگ ہرامن طریقے سے جاری ہے۔اس مرحلے میں کل 59 سیتوں کے لئیے صبح 7 بجے سے ہولنگ شروع ہوئی ہے۔۔اس میں اتر پردیش کی 14، دہلی کی 7 ، ہریانہ کی 10 ، ایم پی کی 8 ، بہار کی 8,بنگال کی 8 ، جھار کھنڈ کی 4 ، سیٹیں شامل ہیں۔

اتر پردیش کی اہم سیٹوں میں اعظم گڑھ سے اکھیلیش یادو، سلطانپور سے مینیکا گاندھی۔ہیلی بھیت سے ورون گاندھی کی سیٹیں ہیں۔
دوپہر 12 بجے تک دہلی میں 20%،ہریانہ میں 28 %، ایم پی میں 28%، مغربی بنگال میں 33%،بہار میں 21%، اتر پردیش میں 22%، تک ووٹنگ ہوئی۔۔۔مجموعی طور پر دوپہر ایک بجے تک 25.26 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں دوپہر ایک بجے تک بستی میں 38، پرتاپ گڑھ 34 ، الہ آباد 30، پھولپور 29، شراوستی 33، بھدوہی 32، جونپور 34، اعظم گڑھ 35، ڈومریاگنج 29, لالگنج 33،  امبیڈکر نگر 29، مچھلی شہر 36 ، سلطانپور 38 فیصد ہولنگ ہوئی ہے۔
صبح میں پولنگ کی رفتار اچھی تھی مگر دوپہر میں شدید گرمی و دھوپ کی تپش اور روزہ کیوجہ سے اکثر ہولنگ بوتھ خالی نظر آئے۔۔۔امید یے کہ 3 بجے کے بعد اچھی پولنگ ہوگی اور ووٹ کے فیصد کو 55 سے 60 فیصد تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔