Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 9, 2019

وزیر اعظم نریندر مودی کا مشرقی یوپی کا انتخابی دورہ۔۔۔۔3 اجلاس سے کیا خطاب۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مورخہ 9 اپریل کو مشرقی یوپی میں تین عدد انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لئیے مانگا ووٹ۔
جون پور نمائندہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پانچ مرحلے کے انتخاب میں کانگریس پارٹی میدان سے باہر ہو گئی ہے۔سماجوادی پارٹی اور بسپا اس لئے پریشان ہو رہے ہیں کہ ذات برادری کے نام پر ووٹوں کو جمع کرنے کی سازش کو عوام نے خارج کر دیا ہے۔دہلی میں مرکز کی حکومت کا مدعہ ملک کی حفاظت،ترقی ہوتی ہے لیکن ان پارٹیوں کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت اور ترقی کی بنیاد پر انتخاب نہیں ہونا چاہئے۔دہشت گردی ملک کا اہم مدعہ ہے کیوں کہ پلوامہ اور شری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے نے سبھی ملکوں کو الرٹ رہنے کی صلاح دے دی ہے۔کبھی پورے ملک میں دہشت گردی اور نکسلی حملے عام بات تھے لیکن سابقہ پانچ سالوں میں دونوں محدود دائرے میں سمٹ کر رہ گئے ہیں اور جلد ہی ان کا صفایہ ہو جائے گا۔آج ہمارے ملک کی فوج سرحدی ملک میں داخل ہو کر منھ توڑ جوان دے رہے ہیں۔مذکورہ باتیں انھوں نے جونپور کے قدوپور میں عوامی جلسہ عام کوخطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ سابقہ دنوں میں ایک پروگرام کے دوران مایاوتی اور اکھلیش نے انھیں جونپور نہ آکر آرام کرنے کی صلاح دی تھی لیکن جس طرح عوام کی بھیڑ یہاں پر جمع ہے مجھے لگتا ہے کہ بوا اور بھتیجے کو آرام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے شخصیت پرستی کرتے ہوئے عوام کو ان کے نمائندوں کے طرز کر سہولت فراہم کیا تھا۔سابقہ پانچ سالوں مین بجلی،پانی اور سڑک جیسے بنیادی سہولیات کا عالم یہ تھا کہ جس وزیر کا جیسا رسوخ ہوتا تھا اس کے حلقہ میں ویسے ہی سہولت فراہم کئے جاتے تھے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بھاجپا حکومت کے وجود میں آنے کے بعد عوام کو مساوات کا درجہ دیتے ہوئے چہارسو بجلی،پانی اور سڑک عوام کو دیا گیا۔آج حالات یہ ہے کہ کسی بھی روڈ پر نکلنے پر ان بات کا احساس ہو جا تا ہے کہ سابقہ حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر عوام کے ساتھ دھوکہ دے رہی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نکسلی اور دہشت گردی ملک کی سب سے بڑی مسائیل تھی لیکن ہماری حکومت نے ان کو کچھ محدود دائرے میں کر دیا ہے۔آج ملک کی عوام کھلے میں سانس لے رہی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سابقہ کانگریس حکومت نے ملک کی عوام کو بدعنوانی دیا لیکن ہماری حکومت نے بدعنوانی سے پا ک ملک کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے اور عوام نے بھروسہ دکھایا تو وہ دن دور نہیں جب پورا ملک بدعنوانی اور ذات برادری کے چکر سے پاک ہو جائے گا۔
اعظم گڑھ سے نمائندہ۔۔۔۔۔۔اعظم گڑھ میں وزیر اعظم نے سپا و بسپا اتحاد کو موقع پرست بتایا اور کہا کہ یہی لوگ ہیں جنھوں نے اعظم گڑھ میں دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور اعظم گڑھ کو دہشت گردی سے گہرا رشتہ بتایا۔
اس کے علاو پریاگ راج میں بھی انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے عوام سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔۔۔۔وزیر اعظم کے مطابق گزشتہ 5 مراحل میں ہو چکے انتخابات میں حزب اختلاف کو زبر دست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔