Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 9, 2019

جونپور۔۔معطل پردھان کی ہائی کورٹ سے بحالی۔

جون پور..اتر پردیش۔ (صدائے وقت)
۔. . . . . . . . . . . . . . . . .
۔بخشابلاک کے تحت محمدپور گاؤں کے معطل پردھان محمد غفران کوہائی کورٹ کے حکم پر دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
جمعرات کے روز حکم کی کاپی ملنے سے پردھان کے حامیان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مذکورہ پردھان پر فرضی ذات سرٹیفکیٹ لگا کر انتخاب میں پردھان عہدے پر فتح ہونے کی شکایت پر ڈی ایم اروندملپا بنگاری نے سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرتے ہوئے پردھان کو عہدے سے معطل کر دیا تھا۔
محمد پور گاؤں رہائشی شکایت دہندگان محمد غلام نے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری سے شکایت درج کرائی تھی کہ گاؤں کے پردھان محمد غفران جنرل ذات سے آتے ہیں لیکن غفران نے فرضی طریقے سے مسلم رائے بھاٹ کے نام سے ذات سرٹیفکیٹ بنواکر پچھڑی ذات سے انتخانی میدان میں اتر کر فتح حاصل کر گاؤں کے پردھان منتخب ہو گئے۔شکایت پر ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ28مارچ کو شکایت کی بنیاد پر جانچ کراکر محمد غفران کو جاری ذات سرٹیفکیٹ کومنسوخ کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ضلع مجسٹریٹ کا حکم ملتے ہی پردھان غفران نے ہائی کورٹ الہ آباد میں سنوائی کی اپیل کی۔ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد عہدے سے ہٹانے کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم کو منسوخ کر پردھان کو بحال کر تے ہوئے کاموں کو کرنے کی آزادی فراہم کر دی
. . . . . . . . . 
۔ہائی کورٹ کے حکم کی ہدایت ملتے ہی پردھان کے حامیان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاکر مبارکباد پیش کی۔