Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 9, 2019

جونپور۔۔۔ پرانی رنجش کو لیکر مارپیٹ کے واقعات۔3 افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مختلف محلوں میں پرانی رنجش کو لیکر ہوئی مارپیٹ میں تین لوگ زخمی ہو گئے۔مارپیٹ میں زخمی ہوئے لوگوں کو اہل خانہ نے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے فیض آباد روڈ پر واقع بھادی محلہ رہائشی راکیش کمار ساہو32ولد ارون کمار ساہو کا مذکورہ محلہ رہائشی روی جیسوال 31ولد کنہیا جیسوال سے زمینی تنازعہ کو لیکر کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں دونوں نوجوان زخمی ہو گئے جنھیں اہل خانہ نے علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی
۔اسی ترتیب میں بھٹیاری سرائے محلہ رہائشی بدرے عالم 20ولد صلاح الدین کا معمولی تنازعہ کے بعد شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا۔