Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 12, 2019

ائیر پورٹ اٹھارٹی آف انڈیا نے 4 ملازمین کو دیا نوٹس۔۔۔دارڑھی مونچھ صاف کرکے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت۔۔۔۔ایکشن کی وارنگ۔

نئی دہلی/ ذرائع۔۔صدائ وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایر پورٹ اٹھارٹی آف انڈیا کوئمبٹور نے اپنے 4 ملازموں کو صرف اس بات پر نوٹس دیا ہے کہ وہ کلین شیو نہیں تھے ۔۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ لوگ داڑھی مونچھ صاف کرکے بلکل کلین شیو ہوکر ڈیوٹی کریں۔
مسٹر کے اے شریف، روپیش پول، محمد الفی، اور جہانگیر مبارک کو اتھارٹی کے سینیر منیجر سندرانجن ایم کیطرف سے ایک نوٹس جاری کرکے کہا گیا ہے کہ۔
" مذکورہ بالا ملازمین کو ان کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کیطرف سے بار بار ہدایت دینے اور تحریری و زبانی ہدایت دی گئی کہ وہ لوگ ڈیوٹی پر داڑھی منڈوا کر اور بالکل کلین شیو(صفا چٹ) ہوکر ڈیوٹی کریں۔مگر ان لوگوں نے اس ہدایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔اس بات کو اتھارٹی کے سینیر آفیسرز نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہ آخری نوٹس جاری کی ہے کہ اب مذکورہ ملازمین اپنی غلطی کو سدھار لیں ورنہ ان لوگوں کے خلاف ضروری ڈسپلنری کاروائی کی جائے گی۔

یہ نوٹس اتھارٹی کے ڈاریکٹر جنرل کی ہدایت پر جاری کی گئی ہے۔