Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 6, 2019

پانچویں مرحلہ کا الیکن مکمل۔۔۔مجموعی طور پر62 فیصد پولنگ۔


سب سے زیادہ مغربی بنگال اور سب سے کم جمو کشمیر میں ووٹ پڑے۔
نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔
مورخہ 6 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام پارلیمانی الیکشن کا پانچویں مرحلہ کے لئیے ووٹنگ ختم ہوگئی۔کل سات ریاستوں کی 51 پارلیمانی نشستوں کے لئیے ووٹنگ ہوئی۔جس میں اترپردیش کی 14،راجستھان کی 12، ایم پی اور مغربی بنگال میں سات سات اور جھارکھنڈ کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔اس کے علاہ بہار کی پانچ، جمو کشمیر کی دو پر بھی الیکشن ہوا۔۔۔چھوٹے کچھ واقعات کو چھوڑ کر الیکشن پر امن طریقے سے ہوا۔یوپی
یو پی و دیگر علاقوں میں ای وی ایم کی گڑبڑی کی شکایت ملی۔مغربی بنگال میں پر تشدد واقعات ہوئے۔
شام 6 بجے تک کل مجموعی طور پر 62 فیصد ووٹ پڑے ۔سب سے زیادہ مغربی بنگال 74.15 اور سب سے کم جمو کشمیر 45.58 فیصد ووٹ پڑے۔
اتر پردیش میں 57 فیصد پولنگ ہوئی۔