Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 6, 2019

تیج بہادر یادو کا پرچہ نامزدگی خارج ہونے کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں۔

صدائے وقت/ ذرائع۔۔
وارانسی پارلیمنٹ حلقہ سے نریندر مودی کے خلاف سماجوادی پارٹی کے امید وار کے طور پر بی ایس ایف کے معطل شدہ جوان تیج بہادر یادو کے پرچہ نامزدگی کے خارج ہونے پر تیج بہادر اب سپریم کورٹ کے حضور پہنچ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ پرچہ خارج کئیے جانے کے بعد اب انھوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔تیج بہادر یادو کا کہنا ہے کہ ان کا پرچہ غیر قانونی ڈھنگ سے ڈی ایم / الیکشن کمیشن نے دباو میں آکر کیا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ سے مجھے انصاف ملے گا۔

دریں اثنا تیج بہادر یادو اپنے ساتھی اور بڑی تعداد میں سابق فوجیوں کو بلا کر چندولی اور وارانسی میں سماج وادی پارٹی کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔