Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 11, 2019

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے " افطار فوڈ پیکٹ" تقسیم۔


کرنیلگنج گونڈہ / اتر پردیش / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
قصبہ کرنیلگنج کے محلّہ سکرورہ میں مسجد انصار (دلال مسجد)کے سامنے ایک تقریب "افطار فوڈ کٹ "کا انعقاد کیا گیا جسمیں تقریباً ایک مہینے کا راشن  مستحق روزیداروں  میں 20 کٹ تقسیم کیا گیا ۔اپنے خطاب میں  مشہور و معروف شاعر مجیب صدیقی 'مجیب' نے کہا کہ تنظیم ایک بہتر سماجی کام کر رہی ہے ۔بھوکوں کو کھانا کھلانا اولین فریضہ ہے ،عقیل قریشی نے اپنی بات رکھتے ہوےء  کہا کہ حضرت عمر ؓ اپنے زمانے میں یہی کام کیا کرتے تھے مالدار سے وصول کر غریبوں پر خرچ کر دیا کرتے تھے جو کہ آج  پاپلر فرنٹ کر رہی ہے ۔اس مو قع پر محلے کے وارڈ ممبر رفیع انصاری ،بھارت ٹاور بجاج کے مالک  حاجی وسیم صدیقی،محسن خان ،عبدالغفار ٹھیکیدار ،عبدالحیی قریشی ،ماسٹر یعقوب عزم طالب انصاری جرول قصبہ سے ایس ڈی پی آی کے لیڈر سلمان احمد اور شہاب الدیں   وغیرہ موجود رہے