Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

بین الریاستی لٹیرےمع سرغنہ گرفتار۔۔۔جونپور پولیس کی بڑی کامیابی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری اور مجرمانہ واردات کو روکنے کیلئے چل رہی مہم کے تحت مہاراج گنج پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے علاقہ کے کندھی پلیا کے قریب سے محاصرہ کر تین صوبائی لٹیروں کے گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس کی اس کاروائی میں تین دیگر لٹیرے فرار ہونے 

میں کامیاب رہے۔پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ میں استعمال ہونے والی اسکارپیو،پستول،کارتوس،موٹرسائیکل اور لوٹ کے روپے برآمد کیا۔
پولیس لائن کے میٹنگ ہال میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصروں کی تلاشی میں مقامی تھانے کی پولیس گست کر رہی تھی کہ اسی درمیان مخبر خاص سے سرکل کے سبھی تھانوں کے انچارجوں کو اطلاع موصول ہوئی کہ صوبائی لٹیرے گروہ کے ممبران غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ علاقہ سے سفید رنگ کی اسکارپیو سے گزرنے والے ہیں جو کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے کندھی پلیا کے قریب محاصرہ کر بدمعاشوں کو روکنے کوشش کی جس پر لٹیروں نے پولیس کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دیا لیکن اندھیرہ ہونے سے گولی کسی کو نہیں لگی۔پولیس نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے موقع سے سرغنہ سمیت تین بدمعاشوں کو حراست میں لے لیا جبکہ تین دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام کملیش بند ولد دھنوراج بند ساکن کیوٹلی تھانہ مہاراج گنج،سنتوش یادو ولد امرپال یادو ساکن کلیان پور تھانہ سجان گنج اور رنجیت گوتم ولد شوبھناتھ گوتم ساکن سونسا تھانہ مہاراج گنج بتایا۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ کملیش بند ضلع جیل سے ضمانت ملنے کے بعد گجرات چلا گیا تھا جہاں اس نے اپنے گروہ کے ساتھ ملکر فروری ماہ میں ایکسس بینک میں گھس کر گولیاں چلاتے ہوئے 44لاکھ 18ہزار روپے لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ میں استعمال کی جانی والی اسکارپیو،موٹرسائیکل،پستول اور زندہ کارتوس سمیت 39ہزار روپے نقدی برآمد کیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں کے خلاف پولیس نے متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔