Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

جونپور۔۔ٹرک کی زد میں آنے سے انجنیرنگ کے طالب علم کی ددرناک موت۔ضلع اسپتا ل پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ کے سنجے گاندھی پل کے نزدیک ٹرک کی زد میں آنے سے انجینئرنگ کے طالب علم کی دردناک موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد ناراض طالب علموں کے ہجوم نے ضلع اسپتال کے سامنے ہنگامہ کرتے ہوئے دھرنہ پر بیٹھ گئے۔ طالب علموں کا الزام تھا کہ پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے زخمی ساتھی جام میں پھنس گیا اور اسپتال صحیح وقت پر نہیں پہنچنے سے اس کی موت ہو گئی۔مشتعل طالب علم ضلع مجسٹریٹ کو موقع پر بلانے کی مانگ کر رہے تھے لیکن کافی سمجھانے کے بعد وہ خاموش ہوئے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق بخشا تھانہ حلقہ کے مقامی بازار رہائشی آکاش سنگھ شہر کے پرشاد انجینئرنگ کالج سے انجینئر شعبہ میں دوئم سال کا طالب علم تھا۔وہ منگل کے روز موٹرسائیکل سے کالج جا رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ پل پر اعظم گڑھ۔جونپور شاہراہ پر پہنچا پیچھے سے آرہی ٹرک کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو دیگر طالب علم ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔طالب علم کی موت کی خبر سنتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں طالب علم ضلع اسپتال پہنچ گئے اور پولیس کی لاپرواہی سے جام میں پھنس جانے کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے دھرنہ پر بیٹھ گئے۔مشتعل طالب علم موقع پر ضلع مجسٹریٹ کو بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طالب علم کے اہل خانہ کو معاؤضہ کی مانگ کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی اپیل انتظامیہ سے کر نعرہ بازی کرتے رہے۔طالب علموں کے مشتعل ہونے سے اطلاع ملتے ہی اعلی افسران سمیت پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل طالب علموں کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگے لیکن انھیں بھی طالب علموں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد سبھی ممکن مدد کی یقین دہانی کرانے کے بعد طالب علم خاموش ہوئے جس کے بعد لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔