Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

جونپور۔۔۔پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک 70 کالجوں کے امتحان کے نتائج پر خطرے کا سایہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .. 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک تقریبا 70 کالجوں کا نتائج پر خطرے کا سایہ آگیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ان کالجوں کی فہرست تیار کررہاہے۔ انضمام کے معیار پورا نہیں ہونے کی وجہ سے ان کالجوں سے جرمانہ لیکر امتحان فارم توجمع کر دیا ہے۔ اب امتحان ختم ہو گئے ہیں اور کاپیوں کی تشخیص بھی آخری مرحلے  میں چل رہی ہے۔امتحان کے نتائج کو تیار کیا جا رہا ہے لیکن ان کالجوں نے ابھی تک منسلک کے معیار کو مکمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ان کالجوں کے نتائج پھنس سکتے ہیں۔

یونیورسٹی سیشن 19۔2018 کی اہم امتحان میں 805 کالجوں کے 3لاکھ 85ہزار طالب علم شامل ہوئے تھے۔ ان میں سے70 کالج ایسے تھے جن کا  معیار مکمل نہیں ہوا تھا۔معیار مکمل نہیں ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کالجوں کے طالب علموں کے امتحان فارم کو قبول نہیں کیا تھا۔طالب علموں کے مستقبل کو لیکر شور شرانہ شروع ہوا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالجوں کو ایک موقع فراہم کیا اور جرمانہ کے ساتھ امتحان فارم جمع کرنے کے لئے ایک فرمان جاری کر دیا تھا۔جرمانہ لگائے جانے پر یونیورسٹی کیمپس میں کالجوں نے احتجاج ظاہر کیا تھا۔ طلباء کو امتحان سے محروم نہیں کرنے کیلئے جرمانہ کی رقم جمع کر طلباء کو  امتحان میں شامل کر لیاگیا لیکن کوئی کالج نے معیار مکمل کرنے کے لئے پہل نہیں کیا ہے۔ یونیورسٹی کی اہم امتحان مکمل ہو چکی ہے۔ اب تشخیص کا کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے اور نتیجہ بھی تیار ہونا شروع ہوگیا ہے لیکن کوئی کالج معیاری مکمل کر یونیورسٹی انتظامیہ کو رپورٹ نہیں دی۔ اب نتائج کے اعلان کی تیاریاں جاری ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ ان کالجوں کے نتائج کو روکنے کے لئے تیاری کر رہی ہے جس کو لیکر ان کالجوں کے منتظمین پریشان ہیں۔