Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

جونپور۔۔دعوت افطار کا ہتمام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے محلہ گولرگھاٹ پٹھان ٹولہ میں سماجی کارکن محمد اظہر کی رہائش گاہ پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔افطار پارٹی  میں شیراز ہند گنگا جمنی تہذیب کو قائم رکھتے ہوئے تمام مذاہب اور طبقے کے لوگ شامل ہوئے۔

اس مو قع پر سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے کہا کہ رمضان رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینہ کی برکت ہے کہ لوگ ایک جگہ جمع ہو ئے ہیں۔سماج وادی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر محمد اعظم خان نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں اللہ تعالی انسان کی نیکوں میں اضافہ کر دیتے ہیں افطار کرا نا بہت بڑ اعمل ہے اس سے دلوں میں محبت پیدا ہو تی ہے۔ بجلی ملازم یونین کے صدر نکھلیش سنگھ نے کہا کہ شہر کے لوگوں کی محبت ہی ہے کہ تمام لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں خوشی سے شامل ہوتے ہیں روزہ داروں کے درمیان بیٹھ کر روزہ کھولنا اپنے آپ میں فخر کی بات ہے۔ درگا پوجا سمیتی کے صدر موتی لال یادو نے روزہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے پاک مہینے میں روزہ رکھنے سے 70 گنا زیادہ ثواب ملتا ہے اس پاک مہینے میں روزہ افطار پارٹی منعقد ہونے سے بھائی چارے کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے یوں تو پورے ہندوستان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے لیکن جونپور کی مٹی میں وہ خوشبو ہے کہ یہاں تمام طبقے کے لوگ ایک دوسرے کے تیوہاروں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں مغرب کی نماز مولانا وسیم احمد، اور قاری انیس نے ادا کرایا۔بعد نماز ملک میں امن وامان کے لئے دعا کی گئی ۔
اس موقع پر بی جے پی لیڈر ستیش سنگھ، عبید الرحمن صدیقی، شیکیل منصوری، محمد عظمت، اسماعیل قریشی، کنور نتیش، امیش موریہ، شکیل احمد، شریف راعین معراج منصوری، عثمان احمد، محمد عادل خان، الماس صدیقی، ابوذر شیخ، عادل شیخ، تنویر عالم گڈو، شکیل معاذ، معراج احمد راعین، گڈویادو، عمران احمد، مہتاب احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ آخر میں آرگنائزر محمد اظہر نے آئے ہو ئے لوگوں کاشکریہ ادا کیا۔

۔اسی ترتیب میں شیعہ جامع مسجد کسیری بازار میں سماجی تنظیم شیخ نورالحسن میموریل سوسائٹی کی جانب سے افطارپارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا عروج حیدر خاں نے کہا کہ روزہ انسان کو نظم و ضبط رہنے کا سبق دیتا ہے انسانوں سے سماج بنتا ہے روزہ دار ہر برائی سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے اگر برائی انسان سے در ہو جائے تو ایماندار سماج، جرائم سے پاک سماج، ملک کی تعمیر میں حصہ دار بنے گا بدعنوانی پر قدغن لگے گی، اور انسان انسانیت کا پیروکار بن جائے گا پروگرام کے کنوینر شیخ علی منظر ڈے جی نے کہا کہ ہر روزہ دار شخص روزہ کی اہمیت کو جانتا ہے. روزہ کی حالت میں کبھی جھوٹ نہیں بولے گا، رشوت خوری نہیں کرے گا غلط کاموں سے دور رہے گا، کسی کہ زمین پر قبضہ نہیں کرے گا، پڑوسی کے حق کو سمجھے گا چاہے پڑوسی کسی بھی مذہب کا ہو، رشتہ داروں کے حق کو ادا کرے گا،والدین کا احترام کرے گا یعنی مثالی معاشرہ بن جائے گا۔اس موقع پر شیعہ جامع مسجد کے ترجمان اسلم نقوی، طالب رضا شکیل، عباس حیدر، ہاشم خاں، خرم، ببلو خاں وغیرہ خصوصی طور پرموجود رہے۔