Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

کلکتہ۔۔۔امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہنگامہ۔۔۔پتھر بازی۔

کلکتہ/ بنگال/ صدائے وقت/ ذرائع۔14 مئی 2019۔
کلکتہ میں بی جے پی قومی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے درمیان بائیں بازو کی جماعت کے ارکان اور بی جے پی کے ارکان کے مابین ہنگامہ آرائی ہوئی اور دونوں طرف ست ہتھر بازی بھی ہوئی تاہم کسی کے زخمی ہونے یا گزند پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے
۔
پولیس ذرائع کے مطابق امت شاہ کا جلوس جب کالج اسٹریٹ پہنچا تو بائیں بازو کی جماعت کے طلباء نے کالے جھنڈے دیکھائے جس سے بی جے پی کے کارکنان میں سے جھڑپ ہوگئی ۔اس دوران طرفین میں پتھر بازی بھی ہوئی اور لاٹھی ڈنڈے بھی چلے۔۔۔پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئیے بڑی مشقت اور ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
واضح ہوکہ آخری مرحلے کے انتخاب کی تشہیر کے لئیے کلکتہ میں اپنے امیدواروں کی حمایت میں امت شاہ نے 7 کلو میٹر طویل روڈ شو کیا۔جو کہ شام ساڑھے چار بجے وویکانند کے گھر پر جاکر ختم ہوا۔