Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 16, 2019

مشرقی یوپی میں سیاسی پارہ اپنے شباب پر۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔مورخہ 16 / 5 /2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اتر پردیش میں پارلیمانی الیکشن کا آخری مرحلہ ختم ہونے سے قبل مشرقی یوپی میں سیاسی پارٹیوں کا پارا کافی اونچائی پر ہہنچ گیا۔انتخابی ریلیوں کے لئیے اب محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اور امت شاہ نے مسلسل کئی ریلیاں کیں۔تو کانگریس کی طرف سے قومی صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مورچہ سنبھالا۔
سپا بسپا اتحاد بھی کیوں پیچھے رہتا ۔اکھیلیش یادو اور مایاوتی نے انتخابی ریلیاں کیں ، وہیں یوگی آدیتہ ناتھ ، وزیر اعلیٰ یوپی نے بھی انتخابی جلسہ کو خطاب کیا۔
مودی نے آج مئو، چندولی اور مرزاپور میں  عوامی جلسہ کیا ۔ان کے نشانے پر حزب مخالف کی پارٹیاں سپا بسپا اور کانگریس رہی۔مودی نے کہا کہ لوگ وزیر اعظم بنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔خواب دیکھنا غلط نہیں ہے مگر دیش کا کہنا ہے کہ ایکبار پھر مودی سرکار۔



امت شاہ نے مہاراج گنج کی ریلی اور یوگی آدیتہ ناتھ نے غازیپور میں عوامی جلسہ کو خطاب کیا ۔
راہل گاندھی نے ایکبار پھر پی ایم پر طنز کیا اور کہا کہ " 56 انچ کی چھاتی ہے ، بس 7 دن باقی ہے۔
ہرینکا گاندھی نے مہاراج گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔انھوں نے بی جے ہی سرکار کو "کمزور اور مغرور بتایا" کسان مخالف ہیں مودی۔



وارانسی میں سپا بسپا اور آر ایل ڈی اتحاد کی مشرکہ ریلی میں مایاوتی نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور مودی پر خوب طنز کیا۔

انھوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیوی کی عزت نہیں کرسکتا وہ دوسروں کی بہن بیٹی کی عزت کیا کرے گا؟ اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی گھبرا گئی ہے ان کی نیدیں اڑ گئیں ہیں ۔اب دیش کو نیا وزیر اعظم ملنے جا رہا ہے۔
واضح ہوکہ آخری مرحلہ میں 19 تاریخ کو ووٹنگ ہوگی اور انتخابی تشہیر 17 مئی کو شام 5 بجے بند ہوجائے گی۔