Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 16, 2019

ممبئ۔۔فرضی مدرسوں کے سفیر کو روکنے کے لئیے جمیتہ علماء مہاراشٹر کی انوکھی پہل۔۔

صدائے وقت/ نمائندہ ممبئ کی خاص رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممبئی مہاراشٹر۔۔۔۔۔۔رمضان کے مبارک مہینے میں مسلمان زکوٰۃ کی ادائیگی کرتا ہے۔ تاہم زکوٰۃ دینے سے پہلے آپ کوخود تحقیق کرنی چاہیے ۔ تاکہ آپ کی زکوٰۃ کی رقم مستحق افراد تک پہنچ سکے۔ اسی کے ساتھ رمضان المبارک کے موقع پرسماج میں زکوٰۃ مافیا کا کاروباربھی عروج پرپہنچ جاتاہے۔ کئی افراد فرضی مدارس کے نام پر چندے/ ذکوٰة جمع کرنے کے لیے صرف چند ہزار روپئے خرچ کرکے ایک بل بک کی اشاعت کرواتے ہیں اورمساجد میں جاکرعام لوگوں سے زکوٰۃ کے نام پرمدارس کا مالی تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس سلسے میں ضرورت یہ ہے کہ
کسی بھی مدارس کو چندہ یا زکوٰۃ دینے سے قبل آپ اپنے طورپرتحقیق کرلیں۔ مدرسہ کے ناظم کون ہیں؟ مدرسہ کہاں ہے؟ مدرسہ میں کتنے طلبا زیرتعلیم ہیں؟ مدرسے میں طلبا کو کن چیزوں کی ضرورت ہے؟ جیسے امور کا جائزہ لینے کے بعد ہی آپ زکوٰۃ دیں۔
جمعیت العلماء مہاراشٹرنے ممبئی میں ایک انوکھی پہل کی ہے۔ممبئی کے صاحب ثروت مسلمان بڑی تعداد میں زکوٰۃ نکالتے ہیں۔ زکوٰۃ کی حصولیابی کیلئے شمالی ہند کے مدارس کے سفیر بڑی تعداد میں ممبئی کا رخ کرتے ہیں ۔ مدارس اسلامیہ کے سفیروں کے ذریعے ہونے والے فراڈ اور دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے جمعیت العلماء مہاراشٹر تحقیق کے بعد تصدیق نامہ فراہم کرتی ہے۔اور ذکوة دہندگان سے اپیل کرتی ہے کہ تحقیق شدہ سفیروں کو ہی چندے کی رقم دیں ۔
جمیت علماء مہاراشٹر کے اس اقدام سے جہاں ذکوة کے نام پر فراڈ کرنےبوالوں کی دل شکنی ہوگی وہیں زکوٰة کی رقم صحیح جگہ پہنچے گی۔