Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

گوہاٹی میں شاپنگ مال کے سامنے گرینیڈ سے حملہ۔۔6 افراد زخمی۔۔۔۔3 مشتبہ افراد حراست میں۔

صدائے وقت / ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسام ۔۔گوہاٹی کے زو روڈ علاقے میں ایک شاپنگ مال کے باہر گرینیڈ سے حملہ ہوا ہے۔۔ اس حملے میں 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز پہنچ گئی اور جانچ کی جارہی ہے۔

وزیر اعلی سروانند  سونووال نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔ اب تک پولیس نے تین لوگوں کو اس معاملے میں حراست ،لے لیا ہے۔
  خبروں کے مطابق ان میں سے اہک حملہ ور پولیس افسر بھاسکر کلیتا کے قتل میں شامل تھا۔ آسام کے ڈی جی پی کلدھر سیکیا نے بتایا کہ حملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک ملی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔
معلومات کے مطابق گوہاٹی کے زور روڑکے ایک شاپنگ مال میں جب لوگ گھوم رہے تھے اسی دوران وہاں کچھ لوگ پہنچے اور انہوں نے مال کے باہر گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 6 لوگ زخمی ہو گئےہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل بتائے جارہے ہیں