Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

الیکشن کمیشن نے بنگال میں متعینہ مدت سے 20 گھنٹہ قبل انتخابی تشہیر ہر لگائی روک۔۔۔۔۔۔پہلی بار ہوا دفعہ 324 کا استعمال۔

صدائے وقت/ ذرائع۔مورخہ 16 مئی 2019۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پہلی بار دفعہ 324 کا استعمال کرتے ہوئے بنگال میں 16مئی رات دس بحے سے کسی بھی طرح کی عوامی انتخابی جلسے پر روک لگا دی ہے۔حالانکہ انتخابی تشہیر  17 مئی کو شام 5 بجے تک ہونی تھی۔۔مگر الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بنگال میں یہ روک تقریباً 20 گھنٹہ قبل سے ہی لگا دی۔
الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بنگال کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا۔
دوروز قبل کولکاتا میں امت شاہ کے روڈ شو کے دوران پر تشدد ہنگامہ ہوا۔اور بنگال کے سوشل ریفارمر ایشور چند ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچا ۔اس کے خلاف کولکاتا میں ترنمول کانگریس اور سی پی ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بی جے پی بمقابلی ٹی ایم سی و بائیں بازو کی جماعتوں کے مابین ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا دور جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے بنگال کی سی ایم و ٹی ایک سی کی قومی صدر ممتا بنرجی کافی ناراض ہیں ان کا کہنا ہے کہ " یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کا نییں بلکہ مودی و امت شاہ کا ہے " اس کے خلاف و کولکاتا کی سڑکوں پر بھی نکل آئیی اور مارچ کیا۔
واضح ہو کہ پارلیمانی الیکشن کے ساتویں و آخری مرحلے میں بنگال کی 9 سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے جس میں کولکاتا شہر بھی شامل ہے۔