Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 19, 2019

مختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت/ 20/5/19۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آخری مرحلہ میں 61 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کی آخری اور ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ فیصد 61 رہا جس میں اترپردیش میں 56 اعشاریہ 84 فیصد پولنگ ہوٸ ، زیادہ تر جگہوں پر ووٹنگ پر امن ہوٸ بنگال ،بہار اور پنجاب میں کہیں کہیں ہوا تشدد
----------------------------------------
یگزٹ پول میں بڑا خلاصہ

مختلف الیکٹرانک چینلوں 19 مٸ عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جاری کیا ہے جس میں زیادہ تر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آسکتی ہے لیکن 2014 کے مقابلے میں اس بار کافی سیٹوں کا نقصان ہوگا اور اس بار یو پی اے کو پچھلی بار سے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید ہے
----------------------------------------
اتر پردیش میں بی جے پی کو ملے گی صرف 22 سیٹ

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی کو صرف 22 سیٹیں ملیں گی جبکہ گٹھبندھن کو 56 سیٹوں پر جیت ملے گی اور کانگریس کو صرف 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی
---------------------------------------
نتاٸج پر یقین کریں ایگزٹ پول پر نہیں____________ناٸیڈو

ناٸب صدر جمہوریہ وینکیا ناٸیڈو اتوار کو ایک میٹنگ میں کہا کہ عوام کو چاہۓکہ وہ ایگزٹ پول پر یقین نا کریں بلکہ اصل نتاٸج پر یقین کریں
----------------------------------------
الیکشن کمیشن اب غیر جانبدار نہیں________ راہل گاندھی ۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی بانڈا اور ای وی ایم سے لیکر انتخابی پروگرام میں جوڑ توڑ کرنے ، نمو ٹی وی ، مودی سینا اور اب کیدار ناتھ ڈرامہ تک مودی اور ان کی ٹیم کے سامنے خود سپردگی کی ہے اور ملک کے عوام نے اسے واضح طور پر دیکھا ہے ، پہلے بے خوف اور جانبدار تھا اب اس میں وہ بات نہیں
----------------------------------------
حج کمیٹی کی طرف سے آخری قسط کا اعلان

امسال جانے والے عازمین حج کی آخری قسط کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آگیا ہے جس کے مطابق لکھنٶ سے جانے والے عازمین حج کو 52,800 اور بنارس سے جانے والوں کو 59,700 ، ممبٸ سے جانےوالوں 39,900 جمع کرنا ہوگا
----------------------------------------
فاٸرنگ کے دوران 9 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالہ صوبہ تخار میں دو مسلح دو گروپوں کے درمیان فاٸرنگ میں 9 افراد ہلاک جبکہ 7دیگر زخمی بھی ہوگۓ ہیں ، پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے