Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

بی جے پی قومی صدر امت شاہ کو بنگال میں انتخابی ریلی کی اجازت نہیں۔!

صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مغربی بنگال کے جادھو پور میں انتخابی جلسہ کے لئیے امت شاہ کے جہاز/ چاپڑ کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔جس سے بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا۔اس معاملے کو لیکر بی جے پی نے ممتا بنرجی پر سخت تنقید کی ہے۔
بی جے پی مرکزی وزیر پرکاش جاویڑکر نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ممتا بنرجی تاناشاہ کی حرح کام کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس ریلی کے متعلق کئی روز پہلے عرضی دائر کی گئی تھی مگر مقامی حکام نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
وزیر موصوف نے ممتا بنرجی سرکار پر الزام لگایا کہ بنگال میں بی جے پی کے اراکین کو جیل بھیجا جا رہا ہے ان کو قتل تک کردیا جارہا ہے۔اب جنتا ہی ان سے اس بات کا بدلہ لے گی۔