Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

بزدلی۔۔۔۔۔۔ایک مراسلہ۔

مراسلہ نگار/ عبد الحمید نعمانی۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مسلم سماج میں بری طرح بزدلی پھیلی ہوئی ہے، لوگ لمبی لمبی باتیں کر رہے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں کہتا کہ غنڈوں کا مقابلہ بھی کرو، کیا دو بندے چھے کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ، کہیں جان بچانے کے لیے مقابلہ کرتے لوگ نظر نہیں آتے ہیں، صرف مار کھاتے اور مرتے نظر آتے ہیں، مدھیہ پر دیش کا کتنا درد ناک واقعہ ہے، جب کہ دفاع کا حق شریعت اور قانون سب نے دیا ہے، ہمت میں زندگی ہے، ہمیں یاد ہے گجرات کا فساد، اگر اس دن سابر متی آشرم کے باہر چھے چاقو بردار غنڈوں کا گاندھی آشرم کی لکڑی کی دیوار سے ڈنڈا نکال کر مقابلہ نہ کیا ہوتا تو وہ اپنا کام کر جاتے،
ہم نے ایک سال پہلے بھی لکھا تھا، حضرت مدنیؒ،کا قول لکھا تھا کہ پہل مت کرو، لیکن جب مقابلہ ہو تو چھٹی کا دودھ یاد دلا دو، گجرات میں ہم نے اس لیے بھی ہمت کی کہ چھوٹے میں محرم میں لاٹھی بانا چلانا سیکھا تھا، افسوس کہ یہ سب چھوٹ گیا، دیوبند تک کچھ نہ کچھ کر لیا جاتا تھا، لیکن 33/34 سال سے سب چھوٹ گیا ہے، پہلے تیرتا بہت تھا، دہلی میں کچھ نہیں ہو پاتا ہے،
چاہے جتنے ہوں، بزدلی کی موت کو لعنت سمجھنا چاہیے، اگر ایک دو  بار ایسا ہو گیا تو صورت حال بدل جائے گی، جان بچاتے تو نظر آنا چاہیے،
۔______عبدالحمیدنعمانی