Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے قاضی شریعت مفتی خورشید انور شمسی کا انتقال۔

از/ غلام رسول بلیاوی/صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
20رمضان المبارک1440ھ مطابق 26 مئ 2019 بروزاتواربعدنمازعشاء تقریبا10 بجے ہوگیاسانحہ ارتحال بڑاافسوس ناک ہے یقینااہلسنت کابہت بڑاخسارہ ہوا ایک طویل مدت علالت کے بعدصحت یاب ہوکرمرکزی ادارہ شرعیہ کی مسندقضاپرجلوہ افروزہوئے تھے پورے ملک میں مساجد کےائمہ اورمدارس کے  علماء، اساتذہ ،طلباء اورہرچھوٹے بڑے اجلاس میں دعائے صحت ہوئ تھی مرض مہلک سے افاقہ ہوا زندگی کی رمق لوٹ آئ لیکن قضاوقدرکے مالک کوکچھ اورہی منظورتھاکہ صدرقاضی شریعت بھی 
داغ مفارقت دے گیے 

حضرت نے اس دارفانی میں 46 سال کی زندگی گزاری ابتدائ تعلیم مدرسہ حنفیہ جونپوراترپردیش میں ہوئ اورافتاکی تعلیم مرکزی ادارہ شرعیہ سے حاصل کرکے مسندقضاپرجلوہ گرہوئے تھے پسماندگان میں ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں ۔ حقیقت تویہ ہے جن صفات وخصوصیات کے مالک تھے میری نگاہ سے آج تک ایساشریف الطبع آدمی گذراہی نہیں ،آج ادارہ شرعیہ پھراداس کے سمندرمیں ڈوب گیاہے اللہ نعم البدل عطاکرے۔ حضرت سیدشاہ کی نیک طبیعت،تصوفانہ رقت، اوراخلاق وکرداروسادگی میں کوئ جواب نہیں تھا۔ نمازجنازہ میں قرب وجوارسے عوام کاسیلاب امنڈپڑا! 27 مئ 2019 بروزپیربعدنمازعصرابدی حیات کی چادرتان کرسوگیے رب کائنات کی بارگاہ میں دعاہے کہ رب قدیرجواررحمت میں جگہ اوروارثین، متوسلین، احباءاقربااورپسماندگان کوصبرکے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے قول وعمل کے اس پکے پیکرکی رحلت سے ہرآنکھ نمدیدہ،ہردل رنجیدہ، غمزدہ ہے اللہ تعالی صبرکی توفیق دے ۔
_________________________
غلام رسول بلیاوی
ممبرقانون سازکونسل
پٹنہ بہار