Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 17, 2019

موجودہ سیاست پرزعفرانی تسلط ملک کو تباہی کیطرف لے جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کے فیضی۔

نئی دہلی / صدائے وقت/ پریس ریلیز۔۔۔16 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)۔کی جانب سے 16 مئی 2019 کو کمنیو ٹی سینٹر حضرت نظام الدین نئ دہلی میں دعوت افطار کا انتظام کیا گیا ۔
شرکاء۔افطارپارٹی

اس موقع پر ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی، نائب صدور ہلان باقوی، ایڈوکیٹ شرف الدین احمد ، آرپی پانڈیا اور قومی جنرل سکریٹریز عبد المجید ، محمد شفیع ، قومی سکریٹریز میں ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ۔دہلی صوبائی کنوینر نظام الدین خان، قومی ورکنگ کمیٹی رکن عبد الستار، محترمہ شاہین کوثر کےعلاوہ صوبہ دہلی کے عیدیداران و کارکنان موجود رہے۔
اس دعوت افطار میں مہمان خصوصی کے طور پرمعروف آریہ سماج رہنما سوامی اگنی ویش ، سابق مرکزی وزیر و سابق رکن پارلیمنٹ اسلم شیر خان ، سابق سفیر ورکن پارلیمان ایم افضل، صحافی شاہد صدیقی ، راشٹریہ سہارا گروپ ایڈیٹر مشرف عالم ذوقی، سی پی ایم پولٹ بیرو ممبر سنیت چوپڑا ، ہندو مہاسبھا (مالویہ)۔جنرل سکریٹری اندر تیواری ، بی ایس پی لیڈر اشوک بھارتی، کارکن ڈی سی کپل،  آرٹ  آف لیونگ سے گوتم ویج، مسلم پرسنل لاء بورڈ  سےکمال فاروقی، ایڈوکیٹ محمود پراچہ سکریٹری جماعت اسلامی ہند، مجتبیٰ فاروق ،  آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت جنرل سکریٹری عبد الحمید نعمانی ، مفتی عطاء الرحمٰن قاسمی، شاہد علی ایڈوکیٹ، آل انڈیا شیعہ علماء کونسل سکریٹری مولانا جلال حیدر ، جمیت علماء ہند صوبہ دہلی سکریٹری جاوید قاسمی، جے این یو شعبہ اردو صدر پروفیسر خواجہ اکرام، غالب اکیڈمی سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد، غالب انسٹی ٹیوٹ ڈائریکٹر حیدر رضا، پیوپلس ایورنیس فورم کے سکریٹری جنرل و ایڈوکیٹ سپریم کورٹ زیڈ کے فیضان، ممتاز وکلاء اور متعدد  میڈیا نمائندے شریک رہے۔
زیڈ کے فیضان و دیگر شرکاء

ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ملک کی ثقافتی سیاست اور باہمی اتحاد کی بحالی کے لئیے سرگرم ہے۔ایس ڈی پی آئی کاحدف خوف سے آزادی اور بھوک سے آزادی ہے ۔ہمیں آج اس بات کا فخر ہے کہ کم از کم مختلف گروپوں کے درمیان اتحاد کے لئیے ایس ڈی پی آئی ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ایک متبادل سیاست کی بہت ضرورت ہے اور ایس ڈی پی آئی متبادل سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پابند ہے۔ایم کے فیضی نے اس بات کیطرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاست پر زعفرانی تسلط ملک کو تباہی کیطرف دھکیل رہا ہے ۔لہذا تمام قوم پرست اور وطن پرست قوتوں کو فرقہ وارانہ طاقتوں پر لگام لگانے اور ملک و ملک کے آئین کو بچانے کے لئیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔۔
۔
اس موقع پر سوامی اگنی ویش اور ایم افضل نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔۔ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔