Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 21, 2019

اندازوں کا دور !!!!

از / مولانا طاہر مدنی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
19 مئی کو طویل الیکشن کا آخری مرحلہ بھی طے ہوگیا، رزلٹ تو 23 مئی کو آئے گا لیکن اس سے قبل اندازے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر ایکزٹ پول این ڈی اے کے حق میں ہے اور کچھ مختلف بھی، ایک جائزہ HWنیوز کا ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ پارٹیوں کی سیکنڈ لائن جو سرگرم کارکنوں پر مشتمل ہوتی ہے ان سے رابطے کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے. اس کے مطابق تصویر کچھ اس طرح بن رہی ہے؛
این ڈی اے......  223
یو پی اے........  187
دیگر      .......   133
ایسی صورت میں این ڈی اے کو 49 ممبران کی حمایت درکار ہوگی جس کیلئے رابطے شروع ہوگئے ہیں، بیجو جنتا پارٹی، ٹی آر ایس، وایی آر ایس وغیرہ سے بات ہوسکتی ہے، ایک احتمال یہ بھی ہے کہ مایاوتی کو نائب وزیراعظم کے عہدے کی پیش کے ذریعے حمایت حاصل کی جا سکتی ہے. صدر جمہوریہ پہلے این ڈی اے کو موقع دے سکتے ہیں.
یو پی اے کو کو 85 ممبران کی حمایت درکار ہوگی، ترنمول، سپا، بسپا، ٹی ڈی پی وغیرہ سے حمایت مل سکتی ہے.
ایک تیسری شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کانگریس وزیراعظم کے عہدے پر اصرار نہ کرے اور تھرڈ فرنٹ کی سرکار بنوادے تاکہ مل کر بی جے پی کو روکا جا سکے.  یہ سب امکانات ہیں، اس لیے 23 مئی کو نتائج آنے کے بعد صورتحال بہت دلچسپ ہوگی اور کافی جوڑ توڑ کے امکانات ہیں. اتنا تو طے نظر آرہا ہے کہ واضح اکثریت کی سرکار بننا مشکل ہے.

مولاناطاہرمدنی