Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 21, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔

21/05/2019
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . 
الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھرنا
کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نےنماٸندہ وفدنے آج الیکشن کمیشن سےملاقات کی  اوروی وی پیڈ کی گنتی کا مطالبہ کودہرایا! وفدنےکہاکہ  ہم سب چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں وی وی پیڈ کی گنتی کی جاۓ
----------------------------------------
راج بھر یوگی حکومت سے ہٹاۓگۓ!

لوک سبھا انتخابات کے مکمل ہوتے ہی بی جے پی کے خلاف بار بار آواز اٹھانے والے اوم پرکاش راج بھر کو برخاست کرنے کے لۓ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سفارش کردی اور گورنر رام ناٸک نے ان کا استعفی قبول کرتے ہوۓ عہدے سے سبکدوش کردیا
----------------------------------------
ایگزٹ پول ناقابل بھروسہ!

کرناٹک کے وزیر اعلٰی کمار سوامی نے بیان دیتے ہوۓ کہا کہ بی جے پی ایگزٹ پول کے ذریعے ملک میں مودی لہر دکھانا چاہتی ہے اور اگلی حکومت بنانے کے لۓ سیٹوں کی کمی کے پیش نظر چھوٹی پارٹیوں تک پہونچنے کی کوشش کررہی ہے
----------------------------------------
غازی پور میں ای وی ایم کو لیکردھرنا
غازی پور میں ای وی ایم کی پوری طرح نگرانی کو لیکر ہنگامہ ہوا بتایا جارہا ہے کہ وہاں دوسرے اضلاع سے ای وی ایم آنے اور رد و بدل کرنے کیوجہ سے افضال انصاری نے منڈی میں بنے ای وی ایم پواٸنٹ کی نگرانی کو لیکر 9 لوگوں کو وہاں رکھنے کے لۓ انتظامیہ سے مانگ کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ تین لوگ رکھنے کے لۓ تیار ہے ، غازی پور لوک سبھا سیٹ پر اتحاد کے امیدوار افضال انصاری کا مقابلہ بی جے پی کے منوج سنہا سے ہے
-------------------------------------- خوفناک کار حادثہ 11 افراد ہلاک
پاکستان کے سندھ علاقہ کے شکار پور نیشنل ہاٸ وے پر 2 کاروں کے ہولناک تصادم کیوجہ 4 بچوں سمت 11افراد ہلاک ہوگۓ  ہیں جبکہ 3 زخمی بھی ہوۓ ہیں!