Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 22, 2019

قرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں مسلمان!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی فضل الرحمٰن الہ آبادی۔


تکمیل قرآن کی مجلس میں مفتی فضل الرحمان  الہ آبادی نے قرآن سمجھنے کی تلقین کی،
مورخہ 22 مئی، مئوآئمہ، الہ آباد، نامہ نگار،/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
قرآن مکمل دستور حیات ہیے، زندگی سے لے کر موت تک کے تمام شعبوں کے اندر رہنمائی قرآن کرتاہیے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ سے متصل شاہی پیلیس  میں تراویح میں قرآن کریم کے دور کی تکمیل کی مجلس میں کہیں، انہوں نے کہا، یقینا قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے پابندی کے ساتھ تراویح کی نماز ادا کی، ان کے نامہ اعمال میں بیشمار نیکیوں کااضافہ ہوگا، مفتی الہ آبادی نے کہا، قرآن کا ہم پر یہ حق ہیے کہ ہم قرآن کو صحیح انداز میں پڑھیں، انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ مسلمان قرآن سے کافی دور ہوگیا،مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے قرآن سمجھنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا آج ہماری پستی اور ذلت کی اہم وجہ یہی ہیے کہ ہم قرآن سے دور ہوگئے ہیں، قرآن سے ہمارا رشتہ کمزور ہوگیاہیے، ہم انگلش اور دوسرے علوم فنون سیکھنے میں خوب محنت اورروپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن افسوس کبھی ہمیں یہ فکر دامن گیر نہیں ہوتی کہ ہم اس بات کے جاننے کی کوشش کریں کہ ہمارا رب قرآن میں ہم سے کیا خطاب فرمارہاہیے، مفتی قاسمی نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، ہمارے ایمان کے اندر تازگی تبھی پیداہوگی جب ہم قرآن کوسمجھیں گے،انہوں نے کہا، آج قرآن کی تلاوت کاہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ قرآن میں ایمان والے بندوں کے صفات یہ بیان کئے گئے ہیں کہ قرآن کی تلاوت سن ان کے قلب کانپ جاتے ہیں، اور ایمان کی زیادتی کاسبب ہوتاہے، انہوں نے کہا، قرآن کو ہم حق کتاب تومانتے ہیں اس پر ایمان تورکھتے ہیں، لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے، مفتی الہ آبادی نے شب قدر میں عبادت کی تلقین کی، انہوں نے کہارمضان کے  مابقیہ عشرے کی مکمل قدردانی کریں، نماز کی پابندی کریں، قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں، غورطلب ہیے کہ حافظ محمد شاداب نے تراویح میں قرآن کی تکمیل کیا، مجلس کا آغاز حافظ اخلاق کی تلاوت سے ہوا،   حافظ محمد شاداب، محمد طارق ماسٹر، محمد کیف، محمد معاذ،  اور کثیر تعداد میں  لوگ موجود رہیے، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعا پر مجلس کااختتام ہوا،