Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 29, 2019

بی جے پی کی زبردست جیت ایک فراڈ ، ایک ڈکیتی۔۔

از/طارق شمیم/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دوستو یہ پبلک مینڈیٹ یعنی جنمت نہیں ووٹوں کی ڈکیتی ہے۔اور جب ڈکیتی ڈالی گئ ہے تو اس حساب سے ڈالی گئ یعنی مشینوں میں ووٹوں کا ہیر پھیر اس طرح کیا گیا کہ یادو مسلم چمار ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تاکہ آیئندہ انکا گٹھجوڑ باقی نہ 
طارق شمیم

رہ سکے۔بہر حال!
#اس الیکشن میں ملسمانوں کا رول سب سے سلیقہ مند رہا ہے۔مسلمانوں نے بھگوا ٹولے کی گالیوں کا کوئ جواب نہیں دیا اور چپ چاپ 60% سے زیادہ پولنگ کی اس کے ساتھ ہی یادو اور دلت/چمار برادریوں نے بھی 98%اپنےگٹھ بندھن کو ہی ووٹ دیا ہے۔ اور وہ کیوں نہ دیتے جبکہ یہ دونوں قومیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ انکی قیادت سےہی انکا وجود ہے۔
#دراصل من موافق رزلٹ کے لئے ووٹنگ مشین+ سرکاری مشینری اورگودی میڈیا کے گھال میل سے فرضی پولنگ کے آنکڑے تیار کئے گئے اورایساماحول بنایا گیا کہ پبلک یہ سمجھے کہ گٹھ بندھن کو اس کے بیس ووٹروں نے ہی ووٹ نہیں دیا۔
#ایک طرف سنگھ نے جہاں ملک بھر میں ہندؤوں کی اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف کرکے انہیں تنہا کر دیا ہے وہیں دوسری طرف یو پی، بہار میں یادو اور دلت (چمار) اب بھی مسلمانوں سے قربت چاہتے ہیں۔اس لئے مسلمان بی جے پی کے بچھائے جال میں پھنسنے کے بجائے اپنا شکایتی انداز چھوڑ کر انکے ساتھ جٹے رہیں اور10%یادو+16%چمار+ 20%مسلم ملکر46% کا مضبوط گٹھ جوڑ بناتے ہوئے کچھ اور برادریوں کو جوڑنے کی کوشش کریں اور حالات کا مقابلہ ملکر کریں تو اس ماحول سے نجات کی راہیں بن سکتی ہیں۔
(ہماری پوسٹ سے کسی کوبھی اختلاف کرنے کا پورا حق ہے۔  طارق شمیم)