Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

بارہ بنکی۔۔زہریلی شراب پینے سے ١٠ افراد کی موت۔۔۔۔۔۔۔۔اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم۔۔۔۔دو لاکھ کے معاوضے کا اعلان۔

لکھنئو۔۔۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صوبے کے ضلع بارہ بنکی میں زہریلی شراب پینے سے دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔۔۔
اترپردیش حکومت نے منگل کو بارہ بنکی میں زہریلی شراب متأثرین کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر 2 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ سے ملحق ضلع بارہ بنکی میں کے رام نگر علاقے میں زہریلی شراب کے استعمال سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 20 افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے اس پورے معاملے میں اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کو کہا گیا ہے کہ آیا لوک سبھا انتخابات کے فورا بعد پیش آئے اس واقعہ میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت تو نہیں ہے۔ وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پورے معاملے میں معاوضہ کا اعلان کرتے ہوئے ریاست میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر اس ضمن میں 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔ مہلوکین میں سے چار کا تعلق ایک ہی کنبے سے ہے جن میں والد اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔

واقعہ کی جانچ میں ملوث اعلیٰ افسران
ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا اہلکار کو بتایا کہ جانچ میں قصور وار پائے گئے افراد کی جوابدہی طے کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔جانچ کرنے والی ٹیم اس بات کی بھی چھان بین کرے گی کہ آیا کہیں اس میں کوئی سیاسی عمل دخل تو نہیں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس سے پہلے ہاپوڑ اور اعظم گڑھ میں پیش آئے زہریلی شراب کے واقعہ میں سیاسی عمل دخل پایا گیا تھا۔
بی جے پی ترجمان جوکہ ریاست کے وزیر صحت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ 20 افراد کو لکھنؤ میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جس میں سے 16 کو کے جی ایم یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات رام نگر کے رانی گنج کے علاقے میں پیش آیا۔ تمام ہی مہلوکین نے ملک ہی میں بنی شراب دنویر سنگھ کی دوکان سے خریدی تھی۔ وہ افراد جنہوں نے دوکان سے شراب پی تھی انہوں نے متلی اور دیگر پریشانیوں کی شکایت کی جنہیں پہلے ابتدائی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا اور اس کے بعد انہیں ضلع اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ اس سے قبل بھی بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں 2018 میں اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب 11 لوگوں کی اموات ہوئی تھیں۔