Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

معذور لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری۔۔۔ویڈیو بناکر کیا وائرل۔۔۔۔


تین لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔ یہی نہیں تینوں نے حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے ریپ کا ویڈیو بھی بنایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
رام پور۔۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
یوپی کے رام پور ضلع کے جنگل میں ایک معذور لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزموں نے لڑکی کا نہ صرف ریپ کیا بلکہ اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزموں کےخلاف پولیس میں تحریری شکایت دے دی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے دوم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

معلومات کے مطابق رام پور کے ملک تھانہ میں رہنےوالی ایک  معذور لڑکی 25 مئی کو اپنے کھیت پر جانوروں کو چارا لینے گئی تھی۔ جہاں اس کے گاؤں کے ہی تین لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔ یہی نہیں تینوں نے حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے ریپ کا ویڈیو بھی بنایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
متاثرہ نے گھر آکر آپنے اہل  خانہ کو واقعے کے بارے میں بتادیا۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل  خانہ تھانہ پہنچ کر ملزموں کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔
پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شیوہری مینا نے بتایا کہ ایک لڑکی کے ساتھ تین لوگوں کے ذریعے ریپ کے واقعے کو انجام دئے جانے اور واردات کا ویڈیو بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثری فریق کی شکایت پر تینوں لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جن میں سے پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک دیگر ملزم ابھی بھی فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔