Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

ٹی ایم سی اورسی پی ایم کے تین اراکین اسمبلی اور50 کونسلروں نےتھاما بی جے پی کا دامن۔ٹی ایم سی میں بغاوت۔

بنگال میں سات مراحل میں الیکشن ہوئے اور سات مراحل میں ٹی ایم سی کے لوگ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔۔۔یہ پہلا مرحلہ ہے۔
. . . . .  بی جے پی ترجمان۔
نئی دہلی/ صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کےدو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی آج بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے۔ مغربی بنگال کے بیج پورسے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شبھرانشورائےاوروشنوپورسے تشارکانتی بھٹاچاریہ اور ہمت آباد سے مارکسی کمیونٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رکن اسمبلی دیویندرناتھ رائے نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی رکنیت اختیار 
کی۔ 

اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے قانون سازکونسل کے کئی ارکان نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔  شبھرانشو رائے ممتا بنرجی کے قریبی رہے بی جےپی لیڈرمکل رائے کےبیٹے ہیں، جو ترنمول چھوڑکر پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔
مغربی بنگال کے تین اراکین اسمبلی اور50 کونسلروں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔
اس موقع پربی جےپی کے مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور میڈیا انچار انل بلونی بی موجود تھے۔ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جےپی کوملی جیت سے سیاسی پارٹیوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔
اس موقع پربی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے بتایا کہ مغربی بنگال کے تین اراکین اسمبلی اور50 سے زیادہ کونسلروں نے بی جے پی جوائن کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لوک سبھا الیکشن 7 مرحلوں میں ہوئے، ویسے ہی اب بی جے پی میں لوگوں کی جوائننگ بھی 7 مرحلوں میں ہوگی۔ آج جو لوگوں نے دیکھا، یہ اس کا پہلا مرحلہ تھا۔