Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔
29/05/2019
ماب لنچنگ کی بڑھتی وارداتیں: غیر ملکی شردھالو کے رام رام نا کہنے پر چاقو سے حملہ ۔
واضح ہوکہ حالیہ دنوں ملک میں ایک بار پھر ماب لنچنگ اور تشدد کے واقعات روز بروز سامنے آرہے ہیں ، نیوز رپورٹ کے مطابق متھرا کے گوردھن علاقے میں غیر ملکی شردھالو پر ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کردیا بتایا جارہا ہے کہ غیر ملکی شردھالو نے رام رام نہیں کہا تو نوجوان نے ناراض ہوکر چاقو سے حملہ کردیا موقع پر پولیس پہونچ کر زخمی حالت میں اس کو اسپتال پہونچایا اور ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ، دوسری طرف ہلی کے کناٹ پیلس میں ہندو شدت پسندوں نے ایک ڈاکٹر کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کردیا
----------------------------------------
زہریلی شراب پینے سے 15 کی موت
اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام نگر علاقے میں زہریلی شراب سے کم سے کم 15 افراد کی موت جبکہ تقریبا 20 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جانچ کا حکم دیتے ہوۓ سی او ، ایس ایچ  او سمیت آبکاری افسران کو معطل کردیا ہے
----------------------------------------
دو گاڑیوں میں ٹکر 12افراد کی موت
راجستھان کے ضلع جودھپور کے بالیسر تھانہ علاقہ میں دو گاڑیوں کی ٹکر ہونے کیوجہ سے 12 افراد کی موت جبکہ 7 زخمی بھی ہوگۓ ہیں نیوز رپورٹ کے مطابق کار میں سوار افراد شادی میں شرکت کے لۓ جارہے تھے ، راجستھان کے وزیر اعلی اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
----------------------------------------
ممتا کی پارٹی میں اتھل پتھل
عام انتخابات کے ختم ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں گھماسان مچا ہوا ہے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کے 50 کونسلر اور 3 اراکین اسمبلی بی جے پی کے مرکزی دفتر دہلی میں پہونچ کر بی جے پی میں شامل ہوگۓ
----------------------------------------
روزہ نہ رکھنے والوں کو جیل!
ملیشیا میں قانون ہے کہ جو بھی روزہ نہیں رکھے گا اس کو چھ ماہ کی جیل ہو سکتی ہے یا اس پر جرمانا کیا جا سکتا ہے۔اس قانون پر عمل کرنے کے لئے ملیشیا میں پولس غیر روزہ داروں کا پتہ لگانے اور ان کو گرفتار کرنے کے لئے طرح طرح کے طریقے اپنا رہے ہیں۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں یہ پتہ لگانے کے لئے کہ کون مسلم روزہ نہیں رکھ رہا ہے پولس افسران ان ہوٹلوں میں ویٹر اور کک بن کر کام کر ہے ہیں۔