Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 1, 2019

یکم مئی " عالمی یوم مزدور" کب سے ہوئی شروعات۔

صدائے وقت/ فیچر۔1 مئی 2019 ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہر سال یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منایا جاتا ہے۔یہ دن مزدورں کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو نافذ کرنے اور مزدورں کے مفادات کے تحفظ کے لئیے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔
دنیا کے بیشتر ملکوں میں " یوم مزدور " کے موقعہ پر چھٹی رہتی ہے۔
عالمی سطح پر اس کو منانے کی شروعات یکم مئی 1886 میں ہوئی تھی جبکہ ہندوستان میں 1923 سے منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کیوجہ ان مزدوروں کی ہڑتال تھی جو 8 گھنٹہ سے زیادہ کام نہ کرانے کے سلسلے میں کی گئی تھی۔اس ہڑتال کے دوران میں شکاگو (امریکہ) کی ایک مارکیٹ میں بم بلاسٹ ہوا حالات بے قابو تھے اسے کنٹرول کرنے میں پولیس کو گولیاں چلانی پڑی جس میں 7 مزدوروں کی موت ہوگئ۔
: اس کے بعد 1889 میں پیرس میں ایک بین الواقوامی اجلاس میں فرانس کے انقلاب کو یاد کرتے ہوئے جس میں یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منانے کی بات کہی گئی اور اس سلسلے میں مزدوروں کے حق میں ایک تجویز بھی پاس کی گئی۔اس تجویز کے پاس ہوتے ہی سب سے پہلے امریکہ نے اپنے ملک میں مزدوروں کو صرف 8 گھنٹہ کام کرنے کی اجازت دے دی۔
ہندوستان میں سب سے پہلے 1923 میں عالمی یوم مزدور مدراس (چینئی) میں منعقد کیا گیا اور پھر آہستہ آہستہ پورے ملک میں نفاذ کیا گیا ۔