جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے محلہ بلواگھاٹ میں سماجی کارکن فاضل صدیقی کی رہائش گاہ پر روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ روزا افطار میں شیراز ہند کی گنگا جمنی تہذیب کو قائم رکھتے ہوئے سبھی مذہب و ملت کے لوگ شامل
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے محلہ بلواگھاٹ میں سماجی کارکن فاضل صدیقی کی رہائش گاہ پر روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ روزا افطار میں شیراز ہند کی گنگا جمنی تہذیب کو قائم رکھتے ہوئے سبھی مذہب و ملت کے لوگ شامل
ہوئے۔
بجلی ملازم یونین کے صدر نکھلیش سنگھ نے کہا کہ شہر کے لوگوں کی محبت ہی ہے کہ تمام لوگ ایک دوسرے کے تہوہاروں میں خوشی خوشی شریک ہوتے ہیں۔رمضان کے پاک مہینے میں روزہ داروں کے درمیان بیٹھ کر افطار کرنا اپنے آپ میں فخر کی بات ہے۔ کارپوریٹرارشاد منصوری نے کہا کہ رمضان رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کی یہی برکت ہے کہ آج تمام لوگ ایک مقام پر جمع ہوئے ہیں۔ درگا پوجا مہاسمیتی کے صدر موتی لال یادو نے روزہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے پاک مہینے میں روزہ رکھنے سے 70 گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔ اس پاک مہینے میں روزہ افطار پارٹی منعقد بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے پورے ملک میں کیا جاتا رہا ہے لیکن جونپور کی مٹی میں وہ خوشبو ہے کہ یہاں تمام مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔ مغرب کی اذان ہوتے ہی روزہ داروں نے افطار کیا اور قاری انیس احمد نے نماز ادا کرائی۔ بعد نماز ملک کے امن امان کے لئے دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی، محمد اظہر، سلیم پٹھان، عبدالرحمان صدیقی، شکیل منصوری، انتخاب منصوری، اسماعیل قریشی، عارف حسینی، امیش موریہ، شکیل احمد، شریف راعین، معراج منصوری، محمد عادل صدیقی، کارپوریٹر الماس صدیقی، ابوزر شیخ، عادل خان، تنویر عالم گڈڈ، شکیل راعین، معراج احمد راعینی، گڈو یادو، عمران احمد،راہیل عبداللہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ آخر میں آرگنائزر فاضل صدیقی نے آئے ہوئے لوگو کا شکریہ ادا کیا۔