Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 19, 2019

دن دہاڑے رہزنی۔۔۔پولیس کے سبھی دعوے کھوکھلے۔

جون پور اتر پردیش
(نمائند) ۔دو ماہ کے اندر بدلاپور پولیس کے سست طریقہ کار سے اس کے دامن پر داغ لگنا شروع ہو گیا ہے جمعرات کے روز مہاراج گنج روڈ پر پٹرول پمپ کے نزدیک نیوادا مخلص پور رہائشی شیش راج یادو جو کی سم اور ریچارج کے سیلسمین کے طور پر کام کر رہے شیش راج سے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ۰۲ ہزار نقد رقم سمیت بیگ میں رکھا سم اور موبائل لے کر فرار ہو گئے بتاتے ہیں کہ برجش سنگھ ٹپو جیو کمپنی کے ایجنسی مالک ہیں اور شیش راج ان کی کمپنی میں بطور سیلس مین کام کر رہے تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ ۸۴ گھنٹہ گزر جانے کے بعد بھی اندھیرے میں پولیس تیر مار رہی ہے  معاملے میں جلد  خلاصہ کر نے کا دعوی کرنے والی پولیس نے سیلس مین کی تحریر پر اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا  ہے۔وہیں دوسرا واقعہ ۸۱/ اپریل کو بدمعاش اسلحہ کے دم پر دن دہاڑے پوسٹ آفس سے دو لاکھ بیس ہزار رپیہ چھین کر  فرار ہو گئے تھے تیسرا واقعہ مرشادپور کے نزدیک اسی مہینے میں موٹر سائیکل پر ایک عورت کے گلے سے بدمعاشوں نے سونے کی چین اور منگل ستر تر لے کر فرار ہو گئے پولیس نے ان دونوں واقعات میں مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن واقعہ کا اب تک کئی خلاصہ نہیں ہو پایا ہے واقعہ سے علاقہ میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے لوگوں کی باتوں پر یقین کریں تو جس طرح واقعات رونما ہورہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ حوصلہ بلند لٹیرے سلیس مین کی تمام حرکات پر کئی دنوں سے نگاہ جمائے تھے پولیس کے سست رویہ سے لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے