Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

مدرسہ بیت العلوم سرائمیر کے استاذ مولانا ریاض احمد قاسمی کی اہلیہ کا انتقال۔


سراۓمیر۔اعظم گڈھ/صداۓوقت/١٥مٸ٢٠١٩
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اناللہ وانا الیہ راجعون

اوہ!

مولانا ریاض احمد قاسمی، اعظمی استاذ حدیث مدرسہ بیت العلوم ،سرائےمیر، اعظم گڈھ یوپی، کے اہلیہ کی موت کی خبر سحری کے وقت پڑھا ۔دل شق ہوکر رہ گیا ۔ خوب خوب دعائیں کی۔اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔
بہت ہی اندوہ ناک خبر ہے ۔

اللہ تعالی مولانا کو صبر عطا فرمائے ۔
اور بچوں کو سکون واطمینان سے ہمکنار کرے۔
اور دیگر اہل تعلق کو اپنے شایان شان جزا بدلہ عطافر مائے۔

مولانا ریاض احمدقاسمی کے لئے یہ حادثہ بڑاہی جانکاہ ہے ۔مرحومہ 
مولانا کا بڑا خیال کرتی تھیں،ان کے گھر پر جتنے بھی مہمان آجائیں،وہ جس حال میں بھی ہوں بڑے ہی ذوق اور چاٶسے مہمان نوازی کرتی تھیں۔
ان کی خدمت اور  مہمان نوازی کا تذکرہ وقتاً فوقتاً مولانا ہم لوگوں کے سامنے بڑے والہانہ انداز میں کرتے تھے۔
اس وقت مولانا  سعودیہ عربیہ (ریاض) گۓہوۓہیں ۔
ان کے دل پر اس وقت کیا بیت رہی ہوگی اسے صرف مولانا کا دل جانتا ہوگا ،یا دل بنانے والا جانتا ہوگا۔
اللہ تعالی مولانا پر سکون و سلامتی کی رحمت نازل فرمائے ۔

میری انکھیں اس وقت پرنم ہیں، دماغ پر سناٹا ہےبچوں کا تصور کرتاہوں تو دل کانپ جاتا ہے ۔ان ننھے اور معصوم بچوں کے دل کا کیا حال ہوگا ،اس وقت مولانا بھی نہیں ہیں کہ انہیں اپنی آغوش میں چمٹا کر ڈھارس کا سامان بنتے ۔

لیکن امید ہے کہ ممفتی اجود اللہ پھولپوری ناٸب ناظم مدرسہ بیت العلوم۔سراٸمیر بڑی حد تک اس فریضہ کو نبھا رہے ہوں گے۔

میں اپنی ماں کو بچپن میں کھو چکا ہوں بن ماں کے بچوں کی زندگی کیسی اجڑی اجڑی لگتی ہے اس کا احساس آج بھی مجھے بخوبی ہے۔
عورت کو دنیا میں سب بڑا سہارا اس کا شوہر ہوتا ہے ،زندگی کے آخری لمحات میں وہ بھی دور بہت دور تھا،اس بیچاری کی زندگی کے آخری لمحات کیسے گزرے ہوں گے اب کیوں کر کوئی جانے ۔

لیکن اہل ایمان کو اس بات کی تسلی خوب رہتی ہے کہ ہم کو مولانا کو اور پوری کائنات کو پیدا کرنے والا رب تو ہمہ وقت ساتھ تھا،اسی کا ساتھ بس کافی ہے پھر چاہے دنیا کا کوئی ساتھی رہے یا نہ رہے ۔

رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ میں زچگی کے عالم میں موت یقیناً اللہ تعالی کی طرف سے ان کے لئے ایک انمول تحفہ ہے ۔
کتنے ہیں جو پوری زندگی اس خیال میں جیتے ہیں کہ کاش ہمیں رمضان المبارک میں موت نصیب ہوجائے ،لیکن قدرت کو منظور نہیں ہوتا۔

اللہ تعالی نے مولانا ریاض قاسمی کی اہلیہ کو یہ نعمت مزید شہادت کی فضیلت کے ساتھ بڑے آسانی سے مرحمت فرمادیا ۔
فالحمد للہ علی ذلک
میں اس تحریر کے ذریعہ مولانا کی خدمت  تعذیت مسنونہ پیش کرتا ہوں ۔
یقیناً یہ بڑا حادثہ ہے مگر اس پر صبر کرنے سے اللہ کے یہاں بہت بڑا اجر بھی ملنے والا ہے ۔

اور ایک مومن کے لئے تسلی کے لئے یہی کافی ہے ۔

وماتوفیقی الا باللہ

_________________________
شریک غم
ابن الحسن قاسمی
استاذمدرسہ بیت العلوم
سراٸمیر۔اعظم گڈھ

۔