Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

اسرائیلی حملے کے خلاف غزہ کے ساتھ پاپولر فرنٹ کی اظہار یکجہتی۔

نئی دہلی(7 مئی 2019 )/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے اسرائیلی حملے کے خلاف غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بڑے ہی غم اور غصے کی بات ہے کہ اسرائیل کی ایک اور ہوائی مہم نے ایک حاملہ خاتون اور اس کی چودہ ماہ کی بھتیجی سمیت درجنوں شہریوں کی جان لے لی ہے اور متعدد لوگوں کو زخمی کر دیا ہے۔ غزہ دنیاکے سب سے زیادہ گنجان علاقوں میں سے ایک ہے اور یہاں ہونے والے حملے اور محاصرے غزہ کے عوام کی جاری 
نسل کشی کا حصہ ہیں۔

 دنیا نے دیکھا ہے کہ 
2006سے شروع ہوئے اسرائیلی حملوں نے گذشتہ سالوں میں ہزاروں لوگوں کی جانیں لی ہیں اور کئی ہزار افراد کو مستقل طور پر اپاہج بنا دیا ہے۔ سال 2006میں اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے اشیاء خوردنی، دوائیاں اور ایندھن جیسی ضروریات زندگی وہاں نہیں پہنچ پا رہی ہیں، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام کی زندگی تنگ ہو گئی ہے۔ اس محاصرے نے اس علاقے کو دنیا کے سب سے بڑے قیدخانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ گرچہ مصر کی طرف سے جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل اور فلسطین دونوں ممالک کے لوگوں تک پہنچا ہے، لیکن وہی حالات بدستور جاری ہیں۔ تاہم، محض جنگ بندی غزہ کے عوام کی راحت کے لیے کافی نہیں ہے، بلکہ ان پر کیے گئے محاصرے کو ختم کرکے اور غیرقانونی طور پر جاری یہودی آبادکاری کو روک کر ہی اس مسئلے کے مستقل حل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

پاپولر فرنٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی لیڈران سے غزہ پر کیے گئے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے فوری 
اقدام کرنے کی اپیل کی۔